ہر جنّتی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جنّت میں اورہر دَوزخی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دوزخ میں ہی رہے گا۔ جنّتیوں کیلئے مسرَّت بالائے مسرَّت ہو گی اور دوزخیوں کیلئے حسرت بالائے حسرت۔
(بہار شریعت ، ۱/ ۱۷۰ملخصاً)
پھر تم کیا کرتے(حکایت:2)
کسی نے حضرت ِ سیدناعبد اللّٰہ تُستری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القویسے شکایتاً عرض کی کہ چور میرے گھر سے تمام مال چرا کر لے گئے۔آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے ارشاد فرمایا:اگر شیطان تمہارے دل میں داخل ہوکر ایمان لے جاتا تو پھر تم کیا کرتے؟(کیمیائے سعادت(فارسی)، ص ۸۰۵)
یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ ہم تجھ سے ایمان وعافیَّت کے ساتھ مدینے میں شہادت، جنّتُ البقیع میں مدفَن اور جنّتُ الفردوس میں مَدَنی محبوبصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس کا سُوال کرتے ہیں۔
ایمان پہ دے موت مدینے کی گلی میں
مدفن مِرا محبوب کے قدموں میں بنا دے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(2) بارگاہِ رسالت میں بے ادبی
اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی