Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
62 - 100
 شب بیداری شروع فرمادی(حکایت:18)
	 حضرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہرحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ  آدھی رات عبادت کیا کرتے تھے۔ایک دن کہیں سے گزرتے ہوئے آپ نے ایک شخص کواپنے بارے میں کہتے سنا:یہ صاحب پوری رات عبادت کرتے ہیں۔یہ سن کر آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے فرمایا:لوگ میرے بارے میں ایسی بات کررہے ہیں جو مجھ میں نہیں،اس کے بعد آپ نے پوری رات عبادت کرنا شروع کردیا اور ارشاد فرمایا:	اَنَا اَسَتَحِیْ مِنَ اللّٰہِ اَنْ اُوْصَفَ بِمَا لَیْسَ فِیَّ مِنْ عِبَادَتِہِیعنی میں اللّٰہعَزَّوَجَلَّسے حیا کرتا ہوں کہ میری طرف ایسی عبادت منسوب کی جائے جو میں نہیں کرتا۔(فیض القدیر،۳/۱۰۰،تحت الحدیث:۲۷۹۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۵)لمبی اُمید
	حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک  صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بوڑھے آدمی کا دل دو چیزوں کے معاملے میں جوان رہتا ہے دنیا کی محبت اور لمبی اُمید ۔ (بخاری،کتاب الرقاق،باب من بلغ ستین سنۃ۔۔۔الخ،۴/۲۲۴حدیث:۶۴۲۰)
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : محبتِ دنیا ذریعہ ہے موت سے ڈرنے کا اور لمبی اُمید ذریعہ ہے اعمالِ صالحہ میں دیر لگانے کا۔خیال رہے کہ اللّٰہ تعالٰی سے اُمید اور