دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے
رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔(شعب الایمان ،باب فی الزھد وقصر الامل ،۷/ ۳۳۸، حدیث۔:۱۰۵۰۱)
آخرت کو نقصان پہنچتا ہے
حدیث میں ہے:جو شخص اپنی دنیا سے محبت کرتا ہے تو وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور جو آخرت سے محبت کرتا ہے وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے تو (اے مسلمانو!)باقی رہنے والی چیز (یعنی آخرت) کو فَنا ہونے والی چیز (یعنی دنیا)پر ترجیح دو۔ (مسند احمد،۷/۱۶۵،حدیث: ۱۹۷۱۷)
دنیا کی حیثیت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آخرت کے مقابلے میں دنیا کی کیا حیثیت ہے ، رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکافرمانِ نصیحت نشان ہے : اللّٰہعَزَّوَجَلَّکی قسم! دنیاآخرت کے مقابل ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے پھر دیکھے کہ انگلی کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے ۔(مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الرقاق،۳/۱۰۵،حدیث: ۵۱۵۶)
فنا ہوجانے والی کو ترجیح نہ دو(حکایت:16)
حضرت سَیِّدُنا ابراھیم بن بشارعَلَیْہِ رَحمَۃُاللّٰہ الغفّار فرماتے ہیں کہ ایک دن میں حضرت سَیِّدُنا ابراھیم بن ادھم علیہ رحمۃُ اللّٰہِ الاکرمکے ساتھ صحراء میں شریکِ سفر تھا کہ