Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
53 - 100
 اِیمان داخل نہیں ہوا!مسلمانوں کی غیبت اور اُن کے عُیُوب تلاش نہ کیا کرو، کیونکہ جو مسلمانوں کے عُیُوب تلاش کرے گا، اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اُس کا عیب ظاہر فرما دے گا اور اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  جس کاعیب ظاہر فرما تا ہے اُسے رُسوا کر دیتا ہے، اگرچہ وہ اپنے گھر میں ہو۔(شعب الایمان،باب فی تحریم اعراض الناس ،۵/۲۹۶، حدیث:۶۷۰۴)
نہ تھی حال کی جب ہمیں اپنے خبر	پڑی اپنی بُرائیوں پہ جو نظررہے دیکھتے اَوروں کے عیب و ہُنر	تو نگاہوں میں کوئی بُرا نہ رہا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲)قساوتِ قلبی 
	رسولِ اَکرَم، نورِمجسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر کے علاوہ زیادہ گفتگو نہ کیا کرو کیونکہ ذکرِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ  کے علاوہ زیادہ کلام کرنادل کی سختی کا باعث ہے اور بلاشبہ سخت دل انسان  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں سب سے زیادہ دُور ہے۔(ترمذی ،کتاب الزھد ، باب :۶۲، ۴/۱۸۴،حدیث:۲۴۱۹)
مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان فرماتے ہیں: سختی دل کا انجام یہ ہوتا ہے کہ اس میں وعظ ونصیحت اثر نہیں کرتا، کبھی انسان اپنے گزشتہ گناہوں پر روتا نہیں، آیاتِ الٰہیہ میں غور نہیں کرتا، اللّٰہ تعالٰی محفوظ رکھے، زیادہ کلام اور بہت ہنسنا دل کو سخت کرتا ہے اور زیادہ ذکرُ اﷲ یا  اللّٰہ والوں کی صحبت موت کی یاد، آخرت کا دھیان، قبرستان کی زیارت دل میں نرمی پیدا کرتی ہے۔(مراٰۃ المناجیح، ۳/۳۱۹)