جو بے مِثال آپ کا ہے تقویٰ تو بے مِثال آپ کا ہے فتویٰ
ہیں علم و تقویٰ کے آپ سنگم امامِ اعظم ابُو حنیفہ
پسندیدہ بندہ
حضرتِ سیِّدُنا حَسَن بصری علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی ارشاد فرماتے ہیں:اے ابنِ آدم!تم اُس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پاسکتے،جب تک لوگوں کی ایسی برائیوں کی مذمت کرنا ترک نہ کردو جو خود تم میں بھی موجود ہیں اور ان کی اصلاح کرتے ہوئے انہیںخود سے دور نہ کرلو، جب تم ایسا کرو گے توپھر اپنی ہی اصلاح میں مشغول رہو گے اور ایسا ہی بندہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ ہے۔(الموسوعۃ لابن ابی الدنیا،باب الغیبۃ و ذمہا،۴/۳۵۹ ،رقم:۶۰)
اپنی آنکھ میں شہتیر دکھائی نہیں دیتا
حُضورِ اَقْدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا:یُبْصِرُ اَحَدُکُمُ الْقَذَاۃَ فِی عَیْنِ اَخِیْہِ وَیَنْسَی الْجِذْعَ فِیْ عَیْنِہٖیعنی تم میں سے کسی کو اپنے بھائی کی آنکھ کا تنکا تو نظر آجاتا ہے، لیکن اپنی آنکھ میں شہتیر نظر نہیں آتا۔
( ابن حبان،کتاب الحظروالاباحۃ،باب الغیبۃ،۷/۵۰۶، حدیث: ۵۷۳۱)
مسلمانوں کے عُیُوب تلاش کرنے کی سزا
اللّٰہعَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا:اے وہ لوگو! جو زبانوں سے تواِیمان لے آئے ہو، مگر تمہارے دل میں ابھی تک