Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
51 - 100
 اوربدمعاش لوگوں کی نگرانی کرنا سلطان کے لیے ضروری ہے ، جاسوسی کا محکمہ ملک رانی کے لیے لازم ہے ۔  (مراٰۃ المناجیح ، ۵/ ۳۶۴)
گناہ جھڑتے دکھائی دیتے تھے (حکایت:15)
حضرت سَیِّدُنا علّامہ عبدُالوہّاب شَعْرانی  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الغَنِی نقل فرماتے ہیں:ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا امامِ اعظم ابُوحنیفہ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ  جامِع مسجِد کُوفَہ کے وُضو خانے میں تشریف لے گئے توایک نوجوان کو وُضو کرتے ہوئے دیکھا،اُس سے وُضومیں اِسْتِعْمال شُدہ پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔آپ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے ارشاد فرمایا:بیٹا!ماں باپ کی نافرمانی سے توبہ کرلو۔اُس نے عرض کی:میں نے توبہ کی۔ایک اورشخص کے وُضو کے پانی کو مُلاحَظَہ فرمایا،آپ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے اُس شخص سے ارشادفرمایا: میرے بھائی!بدکاری سے تَوبہ کرلو۔اُس نے عرض کی:میں نے تَوبہ کی۔ایک اور شخص کے وُضو کے پانی کو دیکھا تواُس سے فرمایا:شَراب پینے اور گانے باجے سُننے سے توبہ کر لے۔ اُس نے عرض کی:میں نے تَوبہ کی۔حضرت سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ پر غیبی باتوں کے اِظہارکے باعِث چُونکہ لوگوں کے عُیُوب ظاہِر ہو جاتے تھے، لہٰذا آپ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہنے بارگاہِ خُداوَندی میں غیبی باتوں کے اِظہار کے ختم ہوجانے کی دُعا مانگی، اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے دُعاقَبول فرمالی جس سے آپ رَحمَۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکو وُضو کرنے والوں کے گناہ جھڑتے نظر آنا بند ہوگئے۔(فتاویٰ رضویہ، ۲/۶۵،المِیزانُ الکبریٰ،کتاب الطہارۃ،جز ء:۱،ا/۱۳۰)