Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
48 - 100
 حضرتِ سیِّدُنا مُطَرِّف رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکے شہزادے حضرتِ سیِّدُنا عبد اللّٰہ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکا انتقال ہوگیا ۔ حضرتِ سیِّدُنا مُطَرِّف رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہعمدہ کپڑے زیب تن کئے ، تیل لگائے لوگوں کے پاس آئے ۔ وہ آپ رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہکو اس حالت میں دیکھ کر بہت ناراض ہوئے اور بولے : آپ کے بیٹے کا انتقال ہوا ہے اور آپ تیل لگائے ان کپڑوں میں گھوم رہے ہیں ؟ فرمایا : تو کیا میں کم ہمتی کا اظہار کروں ؟ میرے رب عَزَّوَجَلَّنے مجھے تین انعامات دینے کا وعدہ فرمایا ہے اور ہر انعام مجھے دنیا و ما فِیْھا سے زیادہ محبوب ہے۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾ اُولٰٓئِکَ عَلَیۡہِمۡ صَلَوٰتٌ مِّنۡ رَّبِّہِمْ وَرَحْمَۃٌ ۟ وَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُہۡتَدُوۡنَ﴿۱۵۷﴾ (پ ۲ ، البقرۃ : ۱۵۶ ۔۱۵۷)
ترجمہ کنز الایمان : کہ جب ان پر کوئی مصیبت پڑے تو کہیں ہم اللّٰہ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا۔ یہ لوگ ہیں جن پر ان کے رب کی دُرودیں ہیں اوررحمت اور یہی لوگ راہ پر ہیں۔  (منہاج القاصدین،ص۱۰۷۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(12تا17) عمل کو برباد کرنے والی چھ چیزیں
	دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا فرمانِ عالیشان ہے :چھ چیزیں عمل کو ضائع کر دیتی ہیں: (۱)مخلوق کے عیوب کی ٹوہ میں لگے