ختم ہوگیا ، واپس لوٹااور کہنے لگا : کسی دانانے سچ کہا ہے کہ بُردباری ہر درْد کی دواہے ۔
(احیاء علوم الدین، کتاب ذم الغضب۔۔۔الخ،بیان فضیلۃ الحلم،۳/۲۲۱)
بداَخلاق قابل رحم ہے (حکایت:11)
حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہبن مبارک رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کے ساتھ سفر میں ایک بداخلاق آدمی شریک ہوگیا ، آپ اس کی بد اَخلاقی پر صبر کرتے اور اس کی خاطِر مُدارات کر تے ، جب وہ جداہوگیا تو آپ رونے لگے ، کسی نے رونے کا سبب پوچھا تو فرمایا : میں اس پر ترس کھاکر رورہاہوں کہ میں تو اس سے الگ ہوگیا لیکن اس کی بداخلاقی اس سے الگ نہ ہوئی ۔(احیاء علوم الدین،کتاب ریاضۃ النفس۔۔۔الخ، بیان فضیلۃ حسن الخلق۔۔۔الخ،۳/۶۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(10) نمازنہ پڑھنا
حضور نبی پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے :جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑدی اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کا ذمہ اس سے اُٹھ جائے گا جب تک کہ وہ توبہ کے ذریعے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں رجوع نہ کرے۔(الترغیب والترھیب،۱/۲۶۱،کتاب الصلاۃ،الترھیب من ترک الصلاۃ۔۔۔الخ،حدیث: ۸۲۸)