Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
4 - 100
(1) اسلام کو چھوڑ دینا (اِرتداد)
	اَلْحَمْدُللّٰہعَزَّوَجَلَّ! اسلام وہ سچامذہب ہے جو ہماری دُنیوی واُخروی کامیابی کا ضامِن ہے ، اسلام بچوں، جوانوں ،بوڑھوں، مردوں، عورتوں ،ماؤں ، بیٹیوں ، حاکم و محکوم حتی کہ جانوروں تک کے لئے امن وسلامتی فراہم کرتا ہے ، فردہو یا معاشرہ! دونوں کے لئے اسلام بہترین نظامِ عمل ہے ، یہی وہ دین ہے جواس کائنات کو پیدا کرنے والے ربِّ کریم کا پسندیدہ دین ہے۔بڑا خوش نصیب ہے وہ شخص جسے  ایمان کی دولت ملی اور وہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ دنیا سے رخصت ہو ا،اس کی آخری منزل مقامِ رحمت یعنی جنت ہے اور بڑا ہی بدنصیب ہے وہ شخص جو اس دولت سے محروم رہا یا نورِ اسلام سے چمکنے دَمکنے کے بعد کفر کی تاریکیوں میں جاپڑا،ایسا شخص دنیا وآخرت میں خسارہ پانے والا ہے،اس کی ساری نیکیاں ختم ہوجاتی ہیں اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس کا ٹھکاناجہنم ہے ۔قراٰ نِ کریم پارہ2، سورۂ بقرہ کی آیت 217میں فرمانِ ربِّ عظیم ہے :وَمَنۡ یَّرْتَدِدْ مِنۡکُمْ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَیَمُتْ وَہُوَکَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ فِی الدُّنْیَا وَالۡاٰخِرَۃِۚ وَ اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ ہُمْ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ (پ۲،البقرۃ:۲۱۷)
ترجمۂ کنزالایمان:اور تم میں جو کوئی اپنے دین سے پھرے پھر کافر ہوکر مرے تو ان لوگوں کا کیا اکارت گیا دنیا میں اور آخرت میں اور وہ دوزخ والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا۔