Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
39 - 100
 گزار ہوئے:اے میرے رب !تو نے فرعون کو چار سو سال کی مہلت عطا فرمائی حالانکہ وہ کہتا تھا:میں تمہارا سب سے اونچا رب ہوں ، نیز تیری نشانیوں کا انکار کرتا اور تیرے رسولوں کو جھٹلاتا تھا۔اللّٰہعَزَّوَجَلَّنے وحی فرمائی کہ وہ اچھے اخلاق والا تھا اس لئے میں نے چاہا کہ اسے (دنیا میں ہی )اس کا بدلے دے دوں۔حضرت سیدنا وہب رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ نے ارشاد فرمایا:بداخلاق شخص کی مثال مٹی کے ٹوٹے ہوئے برتن کی طرح ہے جو نہ تو جُڑ سکتا ہے اور نہ ہی دوبارہ مٹی بن سکتا ہے۔ حضرت سیدنا فضلرحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ کا فرمان ہے:کوئی اچھے اخلاق والا بدکارشخص میرے ساتھ رہے یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ بداخلاق عابد میرے ساتھ رہے۔(فیض القدیر،۴/۱۵۰،تحت الحدیث:۴۷۲۲)
بیوی کی بداخلاقی برداشت کرنے کا طریقہ (حکایت:10)
	کسی عقل مند شخص کے پاس اُس کا ایک دوست آیا تومیزبان نے اُس کے سامنے کھانا رکھا ، اس کی بیوی انتہائی بداَخلاق تھی ، اس نے آکر دسترخوان اٹھایا اور اپنے شوہر کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا ، دوست یہ معاملہ دیکھ کر غصے کی حالت میں باہر نکل گیا ، عقل مندشخص اُس کے پیچھے گیا اور کہا : اس دن کو یادکرو جب ہم تمہارے گھر میں کھانا کھارہے تھے اور ایک مرغی دسترخوان پر آ گری تھی جس نے سارا کھانا خراب کردیا تھالیکن ہم میں سے کسی کو بھی غصہ نہیں آیا ۔ دوست نے کہا : ہاں!ایسا ہی ہوا تھا۔ عقل مندنے کہا : اِس عورت کو بھی اُس مرغی کی طرح سمجھو ۔ چنانچہ دوست کا غصہ