Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
3 - 100
نہ ہونے پائے، اس لئے وہ انسان سے ایسی غلطی کروا دیتے ہیں جس کی وجہ سے نیکی کا ثواب بالکل ختم یا کم ہوجاتا ہے ۔ قراٰن کریم اور مکی مدنی سلطانصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین میں ایسی کئی چیزوں کو بیان کیا گیا ہے،مثلاً فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے: اِیَّاکُمْ وَالْحَسَدَ فَاِنَّ الْحَسَدَ یَأْکُلُ الْحَسَنَاتِ کَمَا تَأْکُلُ النَّارُ الْحَطَبَیعنی   حَسَد سے بچو وہ نیکیوں کو اس طرح کھاجاتا ہے جیسے آگ خشک لکڑ ی کو۔(ابوداوٗد،کتاب الادب،باب فی الحسد،۴/۳۶۰،حدیث:۴۹۰۳)
	زیرِ نظر کتاب میں اسی نوعیت کی27 چیزوں کا بیان ضروری وضاحت کے ساتھ کیا گیا ہے ، موضوع کی مناسبت سے کم وبیش 83روایات اور32 حکایات بھی شامل کی گئی ہیں ۔اس کتاب کا نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے ’’نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے‘‘ رکھا ہے جبکہ دارالافتاء اہلسنّت (دعوتِ اسلامی)کے اسلامی بھائی نے اس کی شرعی تفتیش فرمائی ہے ۔
	اس رسالے کو خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو پڑھنے کی ترغیب دیجئے ۔ اللّٰہعَزَّوَجَلَّہمیں اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کا جذبہ عطا فرمائے ۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
شعبہ اصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ)