Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
29 - 100
ہمارا کیا بنے گا؟
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! سخت تشویش کا مقام ہے کہ اگر اِخلاص نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بھی ریاکاروں کی صف میں کھڑا کردیا گیا تو ہماراکیا بنے گا ؟ رب عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی، دودھ وشہد کی بہتی ہوئی نہروں،جنّت کی حُوروں ، عالیشان محلّات اور جنّت کے دیگرانعامات سے محرومی اورمیدانِ محشر میں سب کے سامنے رُسوائی کا صدمہ ہم کیسے سہیں گے ؟ ہمارا نازُک وجُود جو گرمی یا سردی کی ذرا سی شدت سے پریشان ہوجاتا ہے جہنم کے ہولناک عذابات کیونکر برداشت کر پائے گا۔    
ہائے!معمولی سی گرمی بھی سہی جاتی نہیں
گرمیِ حشر میں پھر کیسے سہوں گا یا ربّ
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِس سے پہلے کہ موت ہمیں عمدہ بچھونے سے اٹھا کر قبر میں فرشِ خاک پرسُلا دے ،ہمیں چاہیے کہ ریاکاری کی تاریکی سے نجات پانے کے لئے  اپنے سینے کو نورِ اخلاص سے منوّر کر لیں ۔
میرا ہر عمل بس تِرے واسطے ہو
کر اِخلاص ایسا عطا یا الہٰی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد