Brailvi Books

نیکیاں برباد ہونے سے بچائیے
24 - 100
پِیپ اور خون میں رکھے گا
	  شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، تاجدارِ رسالت صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:جو کسی مسلمان کے بارے میں ایسی بات کہے جو اُس میں نہیں پائی جاتی تواللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس کو  رَدْغَۃُ الْخَبَال میں رکھے گا یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل آئے۔
(ابوداوٗد،کتاب الاقضیہ،باب فیمن یعین۔۔۔الخ، ۳/۴۲۷، حدیث : ۳۵۹۷ )
رَدْغَۃُ الْخَبَال جہنم میں ایک جگہ ہے جہاں جہنمیوں کا خون اور پیپ جمع ہوگا۔(مراٰ ۃ المناجیح، ۵/۳۱۳)
ہلاکت میں گرفتار ہوا(حکایت:8)
	پاک دامن عورتوں پر بدکاری کی تہمت دھرنے والے اس حکایت کو غور سے پڑھیں اور اپنے کئے پر توبہ کریں،چنانچہحضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطی شافِعی علیہ ر حمۃ  اللّٰہِ  القوی شرحُ الصُّدور میں نَقْل کرتے ہیں: ایک شخص نے خواب میں جَرِیْر خَطَفی  کو دیکھا تو پوچھا: ما فَعَلَ اللّٰہُ بِکَ؟ یعنی اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے آپ ساتھ کیامُعامَلہ کیا؟ تو اُنہوں نے کہا: میری مغفِرت کر دی۔ میں نے پوچھا: مغفِرت کا کیا سبب بنا؟ کہا: اس تکبیر کہنے پر جو میں نے ایک جنگل میں کہی تھی۔میں نے پوچھا : فَرَزْدَقکا کیا ہوا؟ تو اُنہوں نے کہا: افسوس! پاک دامن عورَتوں پرتہمت لگانے کے باعِث وہ ہلاکت میں گرفتار ہوا۔  (غیبت کی تباہ کاریاں، ص ۲۹۶بحوالہ شَرْحُ الصُّدُور،ص۲۸۵،البدایۃوالنّھایۃ،۶/۴۰۹)