Brailvi Books

مردے کی بےبسی
17 - 27
سے چلانے والا ہے، اس کے بے ہودہ پروگراموں نے معاشرے کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، اَخلاق خراب کردیئے، بے حیائی اور بے پردگی اس ٹی۔ وی کی وجہ سے بہت زِیادہ عام ہوئی اور کچھ کمی رَہ گئی تھی تو وہ ڈش اینٹینا نے پوری کردی ۔ T.V. نے ہماری بہو بیٹیوں کونت نئے گندے گندے فیشن سکھائے، ہمارے نوجوان بیٹوں کوعشق و فسق سے بھر پور ڈرامے دکھاکر لڑکیوں کے عشق میں پھنسا کر ان کی زندَگیا ں تباہ کردیں اور اسی چکرمیں ہماری بیٹیوں کو بھی برباد کر دیا، چھوٹے چھوٹے بچوں کی حالت یہ کردی کہ وہ موسیقی کی دُھنوں پر ٹانگیں تھرکاتے،ناچ دِکھاتے نظر آتے ہیں۔اب رہی سہی کسر انٹرنیٹ پوری کرنے لگا ہے ، مسلمان تباہی کے عمیق(یعنی گہرے) گھڑے میں گرتے جا رہے ہیں ، اسلام دشمن طاقتیں بری طرح پیچھے پڑ گئی ہیں اور انہوں نے اس قدر زِیادہ عیش کوشیوں کا عادی بنادیا ہے کہ مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اب مسلمان غیر مسلموں کے دَست نگر(دَسْتْ ۔نِ۔گَر یعنی محتاج) ہوکر رہ گئے ہیں۔ حالانکہ ایک مَدَنی دَور وہ بھی تھا کہ صرف 313 مسلمان میدان بدر میں آئے تواُنہوں نے کفار اَشرار کے ایک ہزار کے لشکر جرار کے چھکے چھڑا دیئے اور ان کی شان یہ تھی کہ :   ؎
غلامانِ محمد جان دینے سے نہیں ڈرتے
یہ سر کٹ جائے یا رہ جائے وہ پروا نہیں کرتے
 	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے گناہوں سے سچی توبہ کیجئے اور یہ بھی عہد کیجئے کہ آیِندہ گناہوں سے بچ کر نیکیاں اپنائیں گے۔ توبہ کی طرف گھبرا کر اٹھنے کیلئے آئیے چند