Brailvi Books

منتخب حدیثیں
94 - 243
مسلمان سے گالی گلوچ کرنا فِسْق ہے اور کسی مسلما ن سے جنگ کرنا یہ کافروں کا کام ہے۔ بہر حال کسی مسلمان کو گالیاں دے کر یا اس کے سامنے بیہودہ الفاظ زبان سے نکال کر ایذا دینا،یہ منافقوں کی خَصلت اور منافقوں کا طریقہ ہے۔گالی دینا،بیہودہ بکنا،فُحش کلامی کرنا ،ہرگز ہرگز مومن کا کام اور مومن کی خصلت نہیں  ہے۔ واﷲ تعالیٰ اعلم۔
مُشْتَبَہ چیزوں سے بچو
حدیث :۷
           عَنْ عَامِرٍ قَالَ:سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِیْرٍ یَقُوْلُ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اَلْحَلَالُ بَیِّنٌ وَالْحَرَامُ بَیِّنٌ وَبَیْنَھُمَا مُشْتَبِھَاتٌ لَا یَعْلَمُھَا کَثِیْرٌ مِنَ النَّاسِ فَمَنِ اتَّقَی الْمُشَبَّھَاتِ اِسْتَبْرَأَ لِدِیْنِہٖ وَ عِرْضِہٖ وَمَنْ وَّقَعَ فیِ الشُّبُھَاتِ کَرَاعٍ یَرْعٰی حَوْلَ الْحِمٰی یُوْشِکُ اَنْ یُّوَاقِعَہٗ اَلَا وَاِنَّ لِکُلِّ مَلِکٍ حِمًی اَلَا اِنَّ حِمَی اللّٰہِ فِیْ اَرْضِہٖ مَحَارِمُہٗ اَلَا وَاِنَّ فِی الْجَسَدِ مُضْغَۃً اِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ وَاِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ کُلُّہٗ اَلَا وَھِیَ الْقَلْبُ (1) 
			      (بخاری،ج۱،باب فضل من استبرأ لدینہ،ص۱۳)
          ترجمہ:عامر (شعبی) سے روایت ہے، انہوں  نے کہا کہ میں  نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے سنا، وہ کہتے تھے کہ میں  نے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حلال ظاہر ہے اور حرام ظاہر ہے اور ان دونوں کے درمیان کچھ مُشْتَبَہ چیزیں  ہیں  جن کو بہت سے لوگ نہیں  جانتے تو جو کوئی شبہ کی چیزوں سے بچ گیا اس نے اپنے دین اور اپنی آبرو کو بچا لیا اور جو کوئی ان شبہ کی چیزوں میں  پڑگیا تو اس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب فضل من استبرأ لدینہ،الحدیث:۵۲،ج۱،ص۳۳