نفع اٹھاتی رہے گی اور ان محدثین کو صدقہ جاریہ پہنچتا رہے گا۔
شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا عبدالمصطفی الاعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی نے بھی ’’ نوادر الحدیث ‘‘ المعروف ’’ منتخب حدیثیں ‘‘کے نام سے چالیس احادیث کا ایک مجموعہ مرتب فرمایا جس میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عمومی اوراہم موضوعات پر احادیث جمع فرمائییں اور ان کی تشریح میں ان باتوں کا اہتمام فرمایا: راوی کا مختصر تذکرہ، حدیث کی تشریح وخصوصیات، الفاظ کی توضیح، شرعی مسائل اور(موقع کی مناسبت سے) عقائد اہلسنت والجماعت کی وضاحت وغیرہ۔
الحمدللہ! عزوجل تبلیغ ِقرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ اَکابرین وبزرگانِ اہلسنت رحمہم اللہ تعالیٰ کی مایہ نازکتب کو حتَّی المقدور جدید انداز میں شائع کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، اشاعت علم دین کا یہ سلسلہ خوش اسلوبی کے ساتھ آگے بڑھتا چلا جارہا ہے اور کئی کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آچکی ہیں اور اب ’’ منتخب حدیثیں ‘‘آپ کے ہاتھوں میں ہے، حدیث پاک کی اشاعت سے متعلق سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان فرحت نشان ہے: ’’ اللہ عزوجل اسے ہرا بھرا رکھے جو ہم سے کچھ سنے پھر جیسا سنے ویسا ہی پہنچادے۔‘‘ )مشکاۃ المصابیح،کتاب العلم، الفصل الثانی،الحدیث:۲۳۰،ج۱،ص۶۵، دارالکتب العلمیۃ بیروت( لہٰذا مبلغین اس فضیلت کو پانے اور شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدنی انعامات میں سے، روزانہ بارہ منٹ کسی سنی عالم کی کتاب کا مطالعہ کرنے والے مدنی انعام پر عمل کی نیت سے ایک حدیث اور اسکی شرح کا مطالعہ کریں اور اپنے بیانات کے ذریعے دیگر اسلامی بھائیوں تک پہنچائییں ، ان شاء اللہ عزوجل بے شمار برکتوں اور ثواب