Brailvi Books

منتخب حدیثیں
8 - 243
 ہیں  کہ ان کے اجمال کی تفسیر حدیث سے ہوتی ہے، مثلاً نماز، زکوٰۃ، اور حج وغیرہ بہت سارے امور ہیں  جن کے احکام کی تفصیل حدیث میں  مذکور ہے، حدیث سے استفادہ کیے بغیر ایسے امور کا علم اوران پر عمل متصور نہیں ، لہٰذا احکام قرآنیہ پر کما حقہ عمل کے لیے حدیث کی رہنمائی ناگزیر ہے۔
	صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے حدیث کی تحصیل وتوثیق اور اشاعت کے لیے بڑی محنت اور احتیاط سے کام لیا، اسی طرح تابعین وتبع تابعین اور ائمہ  و محدثین رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے بھی حدیث کی اشاعت میں  پوری دیانت داری اور احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھا اورتدوین حدیث کا شاندار کارنامہ سرانجام دیا، اسی کا ثمرہ ہے کہ احادیث رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہمیں  دستیاب ہے اور اس سے اکتساب علم کا سلسلہ جاری وساری ہے جوان شآء اللہ عزوجل تاقیامت رہے گا۔ہر دور کے محدثین وشارحین رحمہم اللہ المبین نے احادیث رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو مختلف ترتیب کے ساتھ اپنی کتب میں  جمع کیا بالخصوص چالیس احادیث جمع کرنے کا سلسلہ تو اس قدر عام ہوا کہ گزشتہ چند صدیوں میں  اس پر بہت ساری کتب تالیف ہوئیں   کیونکہ چالیس احادیث کی اشاعت سے متعلق سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان رحمت نشان ہے: ’’جو شخص دینی معاملات کے متعلق چالیس حدیثیں  یاد کرکے میری امت تک پہنچا دے گا اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن) اس کو اس شان کے ساتھ اٹھائے گاکہ وہ فقیہ  ہوگا اور میں  قیامت کے دن اس کی شفاعت کروں گا اور اسکے لئے گواہی دوں گا۔‘‘ )مشکاۃ المصا    بیح،کتاب العلم، الفصل الثالث، الحدیث ۲۵۸،ج۱،ص۶۸، دارالکتب العلمیۃ بیروت(لہٰذا محدثین رحمہم اللہ المبین نے اس حدیث کی بنا پر نہ صرف چالیس حدیثیں  ایک جگہ جمع کیں  بلکہ ان کی شروحات بھی تحریر فر مائیں   اور اس طرح امت کو ایک عظیم علمی خزانہ بھی مرحمت فرمادیا ان شآء اللہ عزوجل امت اس سے