کون مسلمان افضل ہے
حدیث :۴
عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی الْاَشْعَرِیِّ قَالَ:قَالُوْا:یَارَسُوْلَ اللّٰہِ اَیُّ الْاِسْلَامِ اَفْضَلُ؟ قَالَ:مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ۔(1) (بخاری، ج۱، کتاب الایمان،ص۶)
ترجمہ: حضرت ابو موسٰی اَشْعَری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،صحابہ نے عرض کی: یارسول اللہ !عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کون سا اسلام افضل ہے؟ تو ارشاد فرمایا کہ اس شخص کا اسلام جس کی زبان اور ہاتھ سے تمام مسلمان سلامت رہیں ۔
حضرت ابو موسیٰ:اس حدیث کے راوی حضرت ابو موسٰی اَشْعَری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بہت ہی نامْور صحابی ہیں ۔یمن کے قبیلہ اَشْعَرسے آپ کا تعلق ہے اس لئے اَشْعَری کہلاتے ہیں ۔آپ نے مکہ مکرمہ میں اسلام قبول کیا اور پہلے مکہ سے ہجرت کرکے حبشہ چلے گئے پھر حبشہ سے ہجرت کرکے مدینے آئے۔حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ’’زُبَید‘‘ و ’’عَدَن‘‘ساحل ِیمن کا حاکم مقرر فرمایا تھا ۔حضرت امیر المؤمنین عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں ان کو کوفہ و بصریٰ کا گورنر بنایا ۔آپ سے کل تین سو ساٹھ حدیثیں مروی ہیں۔صحابہ اور تابعین کی بہت بڑی تعداد آپ کے شاگردوں کی فہرست میں ہے ،خاص کر آپ کے صاحبزادگان ابو بردہ،ابو بکر،ابراہیم،موسی نے آپ سے حدیثیں روایت کی ہیں ،بخاری شریف میں آپ کی روایتوں کی تعداد چَوَّن ہے۔(فیوض الباری،ص۱۱۵)(2) مگر علامہ قسطلانی کا بیان ہے کہ بخاری شریف میں ستاون حدیثیں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب ایّ الاسلام افضل؟،الحدیث:۱۱،ج۱،ص۱۶
2…فیوض الباری، پارہ اوّل،کتاب الایمان، باب ایّ الاسلام افضل، ج۱،ص۱۷۹