{16} اس حدیثِ پاک ’’ تَھَادَوْا تَحَابُّوْا ‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی )المؤطا للامام مالک،الحدیث:۱۷۳۱،ج۲،ص۴۰۷، دارالمعرفۃ بیروت( پرعمل کی نیت سے )ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں ( یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا {17}جن کو دوں گا حتَّی الامکان انہیں یہ ہَدَف بھی دوں گا کہ آپ اِتنے (مَثَلاً 41) دن کے اندر اندر مکمَّل پڑھ لیجیے {18}اس کتاب کے مطالَعے کا ساری اُمّت کو ایصالِ ثواب کروں گا {19}ہر سال ایک بار یہ کتاب پوری پڑھا کروں گا {20} کتابت وغیرہ میں شَرعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
اچھی اچھی نیّتوں سے متعلق رَہنمائی کیلئے ، امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کا سنّتوں بھرا بیان ’’نیّت کا پھل‘‘ اور نیتوں سے متعلق آپ کے مُرتّب کردہ کارڈ اور پمفلٹ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدِیّۃً طلب فرمائییں۔