Brailvi Books

منتخب حدیثیں
26 - 243
صحاحِ ستّہ:	
{۱}بخاری شریف		{۲}مسلم شریف
{۳}ترمذی شریف		{۴}ابوداؤد شریف
{۵}نساء  شریف		{۶}ابن ما    جہ شریف
		       	حدیث کی یہ چھ مشہور کتابیں  ’’صحاحِ ستہ ‘‘ کہلاتی ہیں  ۔
 دین میں  حدیث کا مقام
	زمانۂ نبوت سے آج تک تمام مسلمانوں کا یہی عقیدہ رہا ہے کہ احکام شریعت کی دلیلوں میں  سے سب سے مقدم اور سب سے اعلیٰ خدا کی مُقدس کتاب ’’قرآن مجید‘‘ ہے اور چونکہ قرآن ہی کی تصریحات وہدایات کے بموجب حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  کی اِتّباع واِطاعت بھی ہر مسلمان کے لئے لازمُ الایمان اور واجبُ العمل ہے کیونکہ بغیر اس کے قرآن مجید کی آیتوں کے صحیح مفہوم اورحقیقی مراد کو سمجھ لینا غیر ممکن اور محال ہے اس لئے قرآن مجید کے بعد احکام شریعت کی دلیل بننے میں  حدیث ہی کادرجہ ہے ۔ اس کے بعد اجماعِ امّت اور قیاسِ مجتہدکا درجہ ہے اس لئے یہ عقیدہ رکھنا ضروریاتِ دین میں  سے ہے کہ قرآن مجید و حدیث دونوں ہی دین اسلام کی مرکزی بنیاد اور احکامِ شرع کی مضبوط دلیلیں  ہیں  ۔
	اس دَور کے بعض مُلحدین جو اپنے آپ کو ’’اہل قرآن‘‘ کہتے ہیں  اور حدیثوں کے دلیلِ شرعی ہونے کا انکار کرتے ہیں  قرآن مجید نے صاف اور صریح لفظوں میں  ان ظالموں کے اس کافرانہ نظریہ کا رد فرمایا ہے ۔ چنانچہ ارشادِ خداوندی ہے کہ