اِعْلام ُالسنن،غریب الحدیث آپ کی مشہور کتابیں ہیں۔آپ شارح الحدیث بھی ہیں ۔
۳۸۸ھ میں آپ کا وصال ہوا۔ (1) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ(اکمال)
امام بَغَوِی:ابو محمد حسین بن مسعود بَغَوِی فقیہ شافعی کا شمار فقہ و حدیث کے اماموں میں ہے۔بہت ہی متقی و پر ہیزگار اور صحیح العقیدہ دیندار عالم دین تھے۔کتاب المصابیح، شرح السُّنۃ حدیث میں ، کتاب التہذیب فقہ میں ، اورمَعالِم ُالتَّنزیل تفسیر میں آپ کی مشہور تصنیفات ہیں ۔خراسان کے ایک شہر ’’بَغْشور‘‘ یا شہر ’’بَغ‘‘کی طرف نسبت کی و جہ سے بغوی کہلاتے ہیں ۔ ۵۱۶ھ میں آپ کی وفات ہوئی۔ (2)(رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ) (اکمال)
امام نووِی: آپ کی کنیت ابو زکریا اور نام و نسبت محی الدین یحییٰ بن شرف نَووی ہے۔ اپنے دور کے امام اور بہت بڑے عالم و فاضل ،انتہائی متقی و پرہیزگار فقیہ و محدث تھے۔ صاحبِ تصانیف کثیرہ ہیں ،فقہ میں ان کی کتاب الروضہ،حدیث میں الریاض اور الاذکار، شروحِ حدیث میں شرح مسلم وغیرہ بہت مشہور ہیں ۔آپ دمشق کے ایک گاؤں ’’نویٰ‘‘ کے رہنے والے تھے۔۶۵۰ھ میں جب کہ آپ کی عمر اُنیس برس کی تھی اپنے گاؤں سے دِمَشْق شہر آئے اور علوم حاصل کرکے فقہ و حدیث میں فضل و کمال حاصل کیا۔ آپ بہت بڑے حق گو،انتہائی قناعت پسند اور سادہ زندگی بسر کرنے والے تھے۔ بہت زیادہ شب بیدار اور دن رات علمی مَشاغِل اور اعمالِ صالحہ میں مصروف رہتے تھے۔ رجب ۶۷۶ھ میں وفات پائی، آپ کی قبر شریف نویٰ گاؤں میں مسلمانوں کی زیارت گاہ ہے۔ پینتالیس برس کی عمر پائی۔ (3)رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ (اکمال)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…اکمال فی اسماء الرجال،الباب الثانی فی ذکرائمۃ۔۔۔الخ، ص۶۲۸
2…اکمال فی اسماء الرجال،الباب الثانی فی ذکرائمۃ۔۔۔الخ، ص۶۲۸
3…اکمال فی اسماء الرجال،الباب الثانی فی ذکرائمۃ۔۔۔الخ، ص۶۲۸