Brailvi Books

منتخب حدیثیں
236 - 243
 تھے بغداد کے ایک صاحب کرامت مشہور ولی حضرت سہل بن عبداللہ تُسْتَری ایک دن امام ابو داود کی ملاقات کے لیے آئے اور فرمایا کہ اے ابو داود آپ اپنی زبان باہر نکالیے میں  آپ کی زبان کا بوسہ لوں گاکیوں کہ آپ اس زبان سے حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  کی حدیثیں  بیان فرماتے ہیں ۔چنانچہ ان کے اصرار سے مجبور ہوکر امام ابو داوٗد نے اپنی زبان منہ سے باہر نکالی اور سہل بن عبداللہ تُسْتَری نے نہایت گرمجوشی اور پیار کے ساتھ امام ابو داوٗد کی زبان چوم لی۔ رحمہ اللہ تعالیٰ۔ (بستان المحدثین وتاریخ ابن ما     جہ وغیرہ)
	امام نساء : امام قاضی ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب بن علی نساء  بہت ہی جلیل القدر اور بلند پایہ محدث ہیں  ۔آپ کی کتاب ’’   سُنن نساء   ‘‘ صِحاح سِتَّہ میں  داخل ہے ۔علامہ ابن حجر عسقلانی نے فرمایا کہ آپ کے اساتذہ و تلامذہ اس قدر زیادہ ہیں  کہ ان کا شمار نہیں  کیا جاسکتا ۔درس حدیث و فتاویٰ و تصنیف کے ساتھ ساتھ اعلیٰ درجے کے عبادت گزار تھے۔  تمام عمر صوم داودی کے پابند رہے ۔یعنی ایک دن کا ناغہ دے کر ہمیشہ روزہ رکھتے رہے۔  امراء و سلاطین کے درباروں سے سخت مُتَنَفِّر اور ان لوگوں کی ملاقاتوں سے ہمیشہ پرہیز کرتے رہے ۔      ۲۱۴ھ؁ میں  آپ خراسان کے شہر ’’نَسا‘‘میں  پیدا ہوئے اورمصر کے حاسد علماء کے ہاتھوں سے بلا قصور مار کھا کراور زخمی ہو کر آپ مکہ مکرمہ چلے آئے اور ۱۳ صفر  ۳۰۳ ؁ھ میں  آپ کو شہادت نصیب ہوئی اور صفا مروہ کے درمیان مدفون ہوئے مگر ابن یونس کا قول ہے کہ آپ کی وفات ۱۳ صفر  ۳۰۳؁ھ کو فلسطین میں  ہوئی پھر وہاں سے آپ کی لاش مبارک مکہ مکرمہ پہنچائی گئی۔(1)(واللہ تعالیٰ اعلم)	(بستان المحدثین، اکمال، تہذیب التہذیب)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بستان المحدثین (مترجم)،ص۲۹۵۔۲۹۸
            واکمال فی اسماء الرجال، الباب الثانی فی ذکر ائمۃ۔۔۔الخ، ص۶۲۷
            وتہذیب التھذیب، حرف الالف، ذکر من اسمہ احمد،ج۱،ص۶۸۔۶۹