Brailvi Books

منتخب حدیثیں
235 - 243
’’جامع ترمذی شریف ‘‘بے حد مشہور و مقبول کتاب ہے جو صحاح ستہ میں  داخل ہے اور اس قدر مفید کتاب ہے کہ مجموعی حیثیت سے اس کو صحاح ستہ کی تمام کتابوں پر فوقیت حاصل ہے۔ آپ اپنے دور کے بے مثال عابد و زاہد تھے، شب بیداری اور خوف الٰہی عزوجل سے گریہ و زاری کے سبب سے پہلے آنکھوں میں  آشوب ِچشم ہوا پھر بیناءی جاتی رہی۔(1)رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔ (بستان المحدثین واکمال وغیرہ) 
امام ابو داؤد:آپ کا نام و نسب سلیمان بن اشعث بن شداد بن عمرو ہے۔۲۰۲ھ؁ میں  بمقام بصرہ میں  آپ کی ولادت ہوئی اور ۱۶ شوال  ۲۷۵؁ھ کوبصرہ ہی میں  آپ کی وفات ہوئی ۔آپ کا وطن بصرہ تھا۔ مگر بار ہا آپ نے بغداد میں  اقامت فرمائی اور مدتوں بغداد میں  رہے ۔آپ نے علم حدیث کی طلب میں  حجاز ،عراق ،خراسان، جزیرہ وغیرہ کا سفر فرمایا اور ہزاروں محدثین سے حدیث کی سماعت و روایت فرماءی۔عمر بھر حدیث کا درس دیتے رہے اسی لیے آپ کے شاگردوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے کہ ان کاشمار انتہائیدشوار ہے۔
	 ’’ کتاب سُنن ابو دا وٗد‘‘آپ کی مشہور تصنیف ہے ۔پانچ لاکھ حدیثوں میں  سے چُن کر چار ہزار آٹھ سو احادیث آپ نے اپنی اس کتاب میں  جمع فرمائیی ہیں ۔ کتاب سُنن ابو دا  وٗد صحاح ستہ میں  داخل ہے۔(2) بغداد کے اولیاء کرام آپ کا بے حد احترام کرتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بستان المحدثین (مترجم)، ص۲۸۹۔۲۹۰
            واکمال فی اسماء الرجال، الباب الثانی فی ذکر ائمۃ۔۔۔الخ،ص۶۲۷
            وتذکرۃ الحفاظ، الطبقۃ العاشرۃ، ج۱، الجزء۲،ص۱۵۵
2…بستان المحدثین (مترجم)، ص۲۸۳۔۲۸۹
            و تہذیب التہذیب،حرف السین من اسمہ سلیمان،ج۳،ص۴۵۷