بنادیا ہو تو اس کے مرنے کے بعداس کی سب اولادجو اس کے لیے ایصال ثواب اور دعا ئے مغفرت کرتی رہے گی اس کا اجر و ثواب اس کو ہمیشہ ملتا رہے گا۔خداوند کریم ہر مسلمان کودنیا میں ان تینوں اعمالِ صالحہ کی توفیق عطا فرمائیے۔آمین
بیٹیاں
حدیث :۳۸
اَنَّ عَاءشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: جَاء تْنِیْ اِمْرَأَۃٌ وَمَعَھَا اِبْنَتَانِ لَھَا فَسَئَلَتْنِیْ فَلَمْ تَجِدْ عِنْدِیْ شَیْءا غَیْرَ تَمْرَۃٍ وَاحِدَۃٍ فَاَعْطَیْتُھَا اِیَّاھَا فَاَخَذَتْھَا فَقَسَمَتْھَا بَیْنَ اِبْنَتَیْھَا وَلَمْ تَأْکُلْ مِنْہَا شَیْءا ثُمَّ قَامَتْ فَخَرَجَتْ وَابْنَتَاہَا فَدَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثْتُہٗ حَدِیْثَھَا فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَنِ ابْتُلِیَ مِنَ الْبَنَاتِ بِشَیْءٍ فَاَحْسَنَ اِلَیْھِنَّ کُنَّ لَہ‘ سِتْرًا مِّنَ النَّارِ (1) (مسلم،ج۲،ص۳۳۰،باب فضل الاحسان الی البنات)
ترجمہ: حضور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زو جہ مبارکہ حضرت بی بی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میرے پاس ایک عورت اپنی دولڑکیوں کے ساتھ آئی اور مجھ سے کچھ مانگا تو میرے پاس اس نے ایک کھجور کے سوا کچھ نہیں پایا میں نے وہی کھجور اس کو دیدی تو اس نے اس کھجور کو اپنی دونوں لڑکیوں کے درمیان تقسیم کردیا اور خود اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایاپھر وہ اُٹھی اور اپنی دونوں لڑکیوں کے ساتھ باہر چلی گئی۔ پھر جب میرے پاس نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے حضور سے اس عورت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ۔۔۔الخ،باب فضل الاحسان الی البنات، الحدیث:۲۶۲۹،
ص۱۴۱۴