Brailvi Books

منتخب حدیثیں
22 - 243
 طبیعت کی تازگی اور ذوق کا نشاط برابربڑھتا رہتا ہے ۔خدا کرے کہ میری یہ غیر معروف اور بے ڈھنگی رَوِش ناظرینِ کرام کو بھی پسند آجائے ۔
	{۴}میں  اُن تمام ناظرین کرام کا انتہائی مَمْنون اور شکر گزار ہوں  گا جو اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اخلاصِ قلب کے ساتھ میرے حق میں  یہ دعا فرمائییں   گے کہ خداوند کریم اپنے فضل وکرم سے میری اس حقیر قلمی خدمت کو دونوں جہانوں میں  مقبولیت کی کرامتوں سے سرفراز فرمائیے اور میرے لئے اور میرے والدین کے لئے اس کوتَوشۂ آخرت اور سامانِ مغفرت بنائے    ؎
نذرِ من در دوجہاں باعزت و تمکین باد
ایں  دعا از من و از جملہ جہاں ’’آمین‘‘باد
{۵}لکھ چکا وعظ بھی حکایت بھی 		                تھیں  یہ میرے نصیب کی باتیں
اب مدینہ کی یاد آئی ہے 		                            لکھ رہا ہوں  حبیب کی باتیں

گلشن قدس کی بہاروں میں  			باغِ جنت کے پھول لایا ہوں 
عاشقو! بھرلو دامنِ دل کو			           میں  ’’حدیثِ رسول‘‘ لایا ہوں 

عمر گزری ہے لکھنے پڑھنے میں  			سب کتابوں سے ہو چکا  دل سیر
اب لگن ہے حدیث وقرآں سے			اس کو کہتے ہیں  ’’خاتمہ بالخیر‘‘
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی اَشْرَفِ الْانبیاءِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَ اَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ
                               		عبدالمصطفی الاعظمی عفی عنہ 
                                 ۲۷رمضان المبارک  ۱۳۹۴؁ھ  
                         	      محلہ کریم الدین پور، پوسٹ گھوسی ضلع اعظم گڑھ