ہے یا اس سے کوئی ایسا نیک کام انجام پاجاتا ہے کہ ہمیشہ اس کی نیک نامی کا ڈنکا بجتا رہتا ہے تو گویا اس کی روزی اور عمر بڑھ گئی اور جس کے مرتے ہی اس کی نیک نامی کا نام و نشان بالکل مٹ جاتا ہے گویا اس کی روزی اور عمر گھٹ گئی۔(1) واللہ تعالیٰ اعلم۔
(حواشی مشکوٰۃ،ص۴۱۹)
قبر میں ثواب
حدیث :۳۷
عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اِذَا مَاتَ الْاِنْسَانُ اِنْقَطَعَ عَنْہُ عَمَلُہٗ اِلَّا مِنْ ثَلٰثَۃٍ اِلَّا مِنْ صَدَقَۃٍ جَارِیَۃٍ اَوْعِلْمٍ یُّنْتَفَعُ بِہٖ اَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ یَدْعُوْ لَہٗ۔ رَوَاہ مُسْلِم۔(2)(مشکوٰۃ،کتاب العلم،ص۳۲)
ترجمہ:حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب انسا ن مرجاتا ہے تو اس سے اس کے عمل کا ثواب کٹ جاتا ہے مگر تین عمل سے (کہ ان کا ثواب مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے ){۱} صدقہ جاریہ کا ثواب{۲}یا اس علم کاثواب جس سے لوگ فایدہاٹھائیں {۳}یانیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے۔
شرحِ حدیث:انسان جب تک زندہ رہتا ہے قسم قسم کے اعمال ِصالحہ کرتا رہتا ہے اور اس کے نیک اعمال کا ثواب ملتا رہتا ہے مگر جب انسان مرجاتا ہے تو اس کے اعمال کا سلسلہ ختم ہوجاتا ہے اس کے اجر و ثواب کا سلسلہ بھی کٹ جاتا ہے لیکن تین آدمی ایسے خوش نصیب ہیں کہ مرنے کے بعد بھی ان کے اعمال کے اجر و ثواب کا سلسلہ قائم رہتا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…حاشیۃ المشکاۃ،کتاب الآداب،باب البر والصلۃ ۔۔۔الخ، ص۴۱۹
2…مشکاۃ المصابیح،کتاب العلم،الفصل الاوّل، الحدیث:۲۰۳، ج۱،ص۶۰