Brailvi Books

منتخب حدیثیں
206 - 243
  نے بڑے پتے کی بات لکھ دی ہے کہ   ؎
بمیر تا برہی اے حسود !کیں  رنجے است
کہ ازمشقت آںجزبمرگ نتواں رست
	یعنی اے حسد کرنے والے !تو مرجا ! کیونکہ تیرا یہ حسد ایک ایسا رنج ہے کہ تو اس کی مشقت سے بغیر مرے ہوئے چھٹکارا نہیں  پاسکتا۔
تین مُنْجِیات تین مُہْلِکات
حدیث :۳۳
	عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ثَلٰثٌ مُنْجِیَاتٌ وَثَلٰثٌ مُھْلِکَاتٌ فَاَمَّا الْمُنْجِیَاتُ فَتَقْوَی اللّٰہِ فِی السِّرِّ وَالْعَلَانِیَۃِ وَالْقَوْلُ بِالْحَقِّ فِی الرِّضٰی وَالسَّخَطِ وَالْقَصْدُ فِی الْغِنٰی وَالْفَقْرِ وَاَمَّا الْمُہْلِکَاتُ فَھَوًی مُتَّبَعٌ وَشُحٌ مُطَاعٌ وَاِعْجَابُ الْمَرْء بِنَفْسِہٖ وَھِیَ اَشَدُّھُنَّ  (1)(مشکوٰۃ،باب الغضب والکبر،ص۴۳۴)
	ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  راوی ہیں  کہ رسو ل اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا کہ تین(خصلتیں )نجات دلانے والی اور تین(خصلتیں )ہلاکت میں  ڈالنے والی ہیں ۔نجات دلانے والی (خصلتیں )یہ ہیں :{۱}ظاہر و باطن میں  اللہ سے ڈرنا {۲}خوشی و ناراضگی میں  حق بولنا {۳}مالداری اور فقیری میں  درمیانی چال چلنا، اور ہلاکت میں  ڈالنے والی (خصلتیں )یہ ہیں : {۱} نفسانی خواہشوں کی پیروی کرنا {۲} بخیلی کی اطاعت کرنا {۳} اپنی ذات پر َگھمنڈ کرنا اور یہ ان تینوں میں  سب سے زیادہ سخت ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مشکاۃ المصابیح،کتاب الآداب،باب الغضب والکبر، الحدیث: ۵۱۲۲، ج۲،ص۲۳۵