میں رکھنا یہ سب حرام اور گناہ ہے۔
{۳}غیر جاندار چیزوں کی تصویریں بنانے میں شرعًا کوئی حرج نہیں ہے۔
{۴}حج فرض یا تبلیغ اسلام یا حقوق العباد کی ادائیگی یا دوسرے ضروری دینی مقاصد کے لیے سفر کے پاسپورٹ پر تصویر لگانا بو جہ ضرورت اور مجبوری اس کے جائز ہونے کا فتویٰ دیا جائے گابشرطیکہ تصویر لگانے والا اس سے راضی نہ ہو اور بادِلِ نخواستہ مجبوری کی بناء پر تصویر بنواتا اور لگاتاہو۔
زمین کے خزانے
حدیث :۳۱
عَنْ عُقْبَۃَ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ یَوْمًا فَصَلّٰی عَلٰی اَھْلِ اُحُدٍ صَلَا تَہٗ عَلَی الْمَیِّتِ ثُمَّ انْصَرَفَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَقَالَ: اِنِّیْ فَرَطٌ لَکُمْ وَاَنَا شَہِیْدٌ عَلَیْکُمْ وَاِنِّیْ وَاللّٰہِ لَاَنْظُرُ اِلٰی حَوْضِیْ الْآنَ وَاِنِّیْ اُعْطِیْتُ مَفَاتِیْحَ خَزَاءنِ الْاَرْضِ اَوْمَفَاتِیْحَ الْاَرْضِ وَاِنّیْ وَاللّٰہِ مَا اَخَافُ عَلَیْکُمْ اَنْ تُشْرِکُوْا بَعْدِیْ وَلٰکِنْ اَخَافُ عَلَیْکُمْ اَنْ َتنَافَسُوْ فِیْھَا (1) (بخاری،کتاب الحوض،ج۲،ص۹۷۵)
ترجمہ:حضرت عُقبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک دن گھر سے باہر تشریف لے گئے اور’’شہداء ِاُحُد‘‘کی قبروں پر اس طرح نماز پڑھی جیسے میت پر نماز پڑھی جاتی ہے پھر پلٹ کر منبر پر رونق اَفروز ہوئے اور ارشاد فرمایا کہ میں تمہارا پیش رو اور تمہارا گواہ ہوں اور میں خدا کی قسم! اپنے حوض کو اس وقت دیکھ رہا ہوں اور بے شک مجھ کو زمین کے خزانوں کی کنجیاں دے دی گئی ہیں اور میں بخدا یقین کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب فی الحوض، الحدیث:۶۵۹۰، ج۴،ص۲۷۰