Brailvi Books

منتخب حدیثیں
19 - 243
ہے ہمارے نزدیک یہی کسوٹی ہے ۔‘‘
	مولانا الشیخ ضیاء الدین مہاجر مدنی خلیفہ اعلیٰ حضرت سے بھی ملاقات کا شرف حاصل کیا اورآپ کی صحبت سے فیض یاب ہوئے ۔ آپ ہی نے دیگر حضرات سے بھی ملاقات کرائی جن میں  شیخ الدلائل حضرت سید یوسف بن محمد المدنی بھی ہیں  ۔ 
	ان متعدد شیوخ کی اَسناد کی نقلیں  حضرت علامہ اعظمی صاحب نے اپنی کتاب ’’معمولات الابرار ‘‘میں  نقل فرمائیی ہیں  جو کئی صفحات پر پھیلی ہوئی ہیں ۔(1)
				          محمد عبدالمبین نعمانی مصباحی


سنت کی بہاریں 
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول میں  بکثرت سنتیں  سیکھی اور سکھائی جاتی ہیں  کہ ہر جمعرات کو فیضانِ مدینہ محلہ سودا گران پرانی سبزی منڈی میں  مغرب کی نماز کے بعد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں  ساری رات گزارنے کی مدنی التجاء ہے۔ عاشقان رسول کے مدنی قافلوں میں  سنتوں کی تربیت کے لئے سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا کارڈپُر کر کے ہر مدنی ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے پابندِ سنت بننے، گناہوں  سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کڑھنے کا ذہن بنے گا ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔‘‘ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ
	اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے مدنی قافلوں میں  سفر کرنا ہے۔ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مذکورہ بالا مضمون میں نے ’’معمولات الابرار‘‘کے حصہ سوانح اورذاتی معلومات کی بنیادپرقلم بند کیاہے ۔۱۲