Brailvi Books

منتخب حدیثیں
165 - 243
باتوں کی سامعین کو خبر دے دی اور صحابہ میں  سے جس نے جس قدر زیادہ اس خطبہ کو یاد رکھا اتنا ہی بڑا وہ عالم شمار کیا جاتا تھا۔(1)
{۲} یہ حدیث حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  کے معجزات میں  سے ہے کہ قیامت تک کے کروڑوں واقعات کو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  نے صرف دن بھر کے خطبہ میں  بیان فرما دیا۔صحیح حدیثوں سے ثابت ہے کہ حضرت داود علیہ السلام کو خداوند ِعالَم نے یہ معجزہ عطا فرمایا تھا کہ آپ گھوڑے پر زِین کسنے کا حکم دیتے تھے اور ساءیس گھوڑے کی زین باندھ کر درست کر تا تھا اتنی دیر میں  آپ ایک ختم ’’زبور شریف ‘‘کی تلاوت کرلیتے تھے (2) تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  نبی آخرالزمان جو تمام انبیاء علیہم السلام کے معجزات کے جامع ہیں  اگر دن بھر میں  قیامت تک کے تمام احوال و واقعات کو بیان فرمادیں  تو اس میں  کونسا تعجب کا مقام ہے۔
مسائل ِحدیث:اس حدیث سے مندرجہ ذیل مسائل پر روشنی پڑتی ہے :
{۱}حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  کو خدا وند ِعالِم ُا لْغَیْب و ا    لشَّہادَۃ نے جس طرح بہت سے معجزانہ کمالات سے نوازااور تمام انبیاء اور رسولوں میں  آپ کو ممتاز فرماکر’’سید الانبیاء‘‘ اور ’’افضل الرسل‘‘بنایا اسی طرح علمی کمالات کا بھی آپ کو وہ کمال بخشا کہ’’ مَا   کَانَ وَمَا یَکُوْنُ ‘‘ یعنی روز ازل سے قیامت تک کے تمام علوم کا خزانہ آپ کے سینہ نبوت میں  بھر دیا چنانچہ اس مضمون کی بہت سی آیات و احادیث ہم نے اپنی کتاب’’قرآنی تقریریں ‘‘ میں  تحریر 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح مسلم،کتاب الفتن واشراط الساعۃ،باب اخبارالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔۔۔الخ، 
           الحدیث:۲۸۹۲،ص۱۵۴۶
2…صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیائ،باب قول اللّٰہ تعالی۔۔۔الخ، الحدیث:۳۴۱۷، 
          ج۲،ص۴۴۷