Brailvi Books

منتخب حدیثیں
163 - 243
{۵}اسی طرح جو قوم بدعہدی کی راہ پر چل پڑے گی اس قوم کی عزت و اقبال اور اس کی سلطنت کے جاہ و جلال کا خاتمہ ہو جایئں گااور اس قوم پر اس کے دشمنوں کا غلبہ و اقتدار ہو جایئں گا۔
	چونکہ ان گناہوں  کی یہی تاثیر ات ہیں  اور کوئی چیز بھی اپنا خلقی اثر دکھائے بغیر نہیں  رہ سکتی لہٰذا ان گناہوں  کے وہی اثرات ہوں  گے جو اوپر بیان کئے گئے۔ آگ پر انگلی رکھ کر لاکھ چلاءیے مگر انگلی ضرور جل جائے گی کیونکہ آگ کی تاثیر ہی جلا دینا ہے۔
	واضح رہے کہ ان گناہوں  کا یہ عذاب صرف دنیاوی عذاب ہے جو اس حدیث میں  بیان کیا گیا ہے باقی آخرت کا عذاب اس کے علاوہ ہے اور وہ عذاب جہنم ہے۔
نبی کا علم مَاکَانَ وَمَایَکُوْن
حدیث :۲۲
            عَنْ عَمْرِو بْنِ اَخْطَبَ الْاَ نْصَارِیِّ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمًا الْفَجْرَ وَصَعِدَ عَلَی الْمِنْبَرِ فَخَطَبَنَا حَتّٰی حَضَرَتِ الظُّھْرُ فَنَزَلَ فَصَلَّی ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ فَخَطَبَنَا حَتّٰی حَضَرَتِ الْعَصْرُ ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّی ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ حَتّٰی غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَاَخْبَرَنَا بِمَا ھُوَ کَاءنٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ قَالَ: فَاَعْلَمُنَا اَحْفَظُنَا(1) (مشکوٰۃ،باب المعجزات،ص۵۴۳)
	ترجمہ :حضرت عَمْرو بن اَخْطَب اَنصاری  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہ انہوں  نے کہا کہ ایک دن ہم لوگوں کو رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فجر کی نماز
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مشکاۃ المصابیح،کتاب احوال القیامۃ وبدء الخلق،باب فی المعجزات، الحدیث:۵۹۳۶، 
           ج۲،ص۳۹۷