Brailvi Books

منتخب حدیثیں
160 - 243
 گلشنوں میں  ویرانی کے اُلُّو بول رہے ہوں  گے۔دینداری کی مجلسوں کے چراغ بجھ چکے ہوں  گے اور ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہوگا۔
	اسی طرح جب لوگ تمام معاملات میں  عورتوں کے مشوروں کو دَخِیل بنالیں  گے تو ظاہر ہے کہ یہ ناقصاتِ عقل و دین ایسا ہی مشورہ دیں  گی جو تباہی و بربادی کا سگنل اور دین و دنیا کی خرابیوں کےلیےہری جھنڈی ہوگی اور ملک و ملت کی ساری شان و شوکت غارت ہوکر رہ جائے گی۔غرض ساری دنیا طرح طرح کے جراءم و مفاسد کے بھیانک جنگل اور پوری زندگی دینی و دنیاوی ہلاکتوں اور بربادیوں کا جہنم بن کر رہ جائے گی۔ایسی صورت میں  بلاشبہ یقینا ایک مسلمان کی موت اس کی زندگی سے بدرجہا اچھی اور زمین کا پیٹ زمین کی پیٹھ سے ہزاروں درجہ بہتر  ہوگا۔
	اسی لیے ایک حدیث شریف میں  حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  نے ارشاد فرمایا کہ
	 وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَا تَذْھَبُ الدُّنْیَا حَتَّی یَمُرَّ الرَّجُلُ عَلَی القَبْرِ فَیَتَمَرَّغُ عَلَیْہِ وَیَقُوْلُ یَا لَیْتَنِیْ کُنْتُ مَکَانَ صَاحِبِ ھٰذَا الْقَبْرِ(1) (مسلم،ج۲،ص۳۹۴)
	میں  اس ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کے قبضۂ قدرت میں  میری جان ہے کہ دنیا اس وقت تک نہیں  جائے گی یہاں تک کہ آدمی قبر پر جاکر لوٹے گااور کہے گا کہ کاش! اس قبر والے کی جگہ پر میں  ہوتا۔
	توبہ        توبہ !نَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْہ!یااللہ! ہم ان فتنوں سے تیری پناہ مانگتے ہیں۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح مسلم،کتاب الفتن واشراط الساعۃ،باب لا تقوم الساعۃ حتی یمر الرجل۔۔۔الخ، 
           الحدیث:۲۹۰۷،ص۱۵۵۵