Brailvi Books

منتخب حدیثیں
141 - 243
 میں ٹوکتے رہتے تھے ۔اس ظالم کو یہ ناگوار ہوا اور اس نے اپنے ایک سپاہی کے ذریعہ زہر آلود بَرچھی سے آپ کے پائوں کے تلے میں زخم لگوادیا جس سے سارے بدن میں زہر کا اثر پھیل گیا اور آپ مکہ مکرمہ میں علیل ہوگئے ۔مکار حجاج بن یوسف ظالم آپ کی بیمار پُرسی کے لئے آیا ۔آپ اسی علالت میں عبد اللہ بن زبیر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کی شہادت کے تین ماہ بعد ۷۳ھ؁ میں چوراسی یا چھیاسی سال کی عمر میں وصال فرماگئے اور مکہ مکرمہ کے قبرستانِ مہا جرین ذی طویٰ میں مدفون ہوئے۔ (1)(اکمال مع حاشیہ)
فوائدو مسائل: {۱} یہ حدیث بخاری و مسلم وغیرہ میں متعدد روایتوں اور مختلف لفظوں کے ساتھ بہت جگہ آئی ہے۔ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا کہ میں نے جہنم میں دیکھا کہ وہ بلی اُس عورت کو نوچ رہی ہے ۔ (2)  (بخاری،ج۱،ص۳۱۸)
{۲} جس طرح اس سے پہلے والی حدیث میں جانوروں پر رحم اور احسان کرنے کی اہمیت کو ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح اس حدیث میں جانوروں پر ظلم کرنے کی بُرائی اور اس کے بُرے انجام کا ذکر کیا گیا ہے کہ یہ عورت ایک بلی کو ظلم سے مار ڈالنے کی و    جہ سے جہنم میں گئی۔
{۳}امام نووی نے فرمایا کہ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ بلی یا کسی بھی جانور کو  بھوکا پیاسا باندھے رہنایا قید میں رکھنا حرام ہے کیونکہ یہ عورت باوجود مسلمان ہونے کے اسی گناہ کی و  جہ سے جہنم میں داخل کی گئی ۔ اور اس حدیث سے یہ مسئلہ نکلتا ہے کہ جانوروں کا چارا پانی مالک کے اُوپر واجب ہے ۔اگر مالک اپنے جانوروں کو بھوکا پیاسا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…اکمال فی اسماء الرجال مع حاشیۃ،حرف العین،فصل فی الصحابۃ، ص۶۰۴۔۶۰۵
2…صحیح البخاری،کتاب المساقاۃ،باب فضل سقی المائ، الحدیث:۲۳۶۴ج۲، ص۹۹