Brailvi Books

منتخب حدیثیں
136 - 243
 قتل کو حرام جانتے اور مانتے ہوئے کسی مسلمان کو ناحق قتل کردینا گناہ کبیرہ ہے جس پر قرآن مجید میں عذاب شدید کی وعید آئی ہے۔
{۳} عالِموںکی تقریر کے لیے بات چیت کرنے والے مجمع کو خاموش کرانا جائز ہے۔ {۴}وعظ و تقریر کے وقت حاضرین مجلس کو خاموش ہو کر سکون و اطمینان کے ساتھ وَعْظ اور خطبہ سننا لازم ہے ۔فقط واﷲ تعالیٰ اعلم۔
کتے کو پانی پلانے والا
حدیث :۱۵ 
	عَنْ اَبیْ ھُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَنَّ رَجُلًا رَاٰی کَلْبًا یَأْکُلُ الثَّریٰ مِنَ العَطَشِ فَاَخَذَ الرَّجُلُ خُفَّہٗ فَجَعَلَ یَغْرِفُ لَہٗ بِہٖ حَتّٰی اَرْوَاہُ فَشَکَرَ اللّٰہُ لَہٗ فَاَدْخَلَہُ الْجَنَّۃَ۔(1) (بخاری،ج۱،باب اذا شرب الکلب فی الانائ،ص۲۹)
	ترجمہ:حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روایت ہے کہ حضور نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا کہ ایک آدمی نے ایک کتے کو دیکھا جو پیاس کی و   جہ سے گیلی مٹی چاٹ رہا تھا تو اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس میں چلو سے پانی بھر کر اس کتے کو پلایا یہاں تک کہ وہ سیراب ہوگیا تو اللہ تعالیٰ کو اس کا یہ کام پسند آیا اور اس کو جنت میں داخل کردیا۔
فوائد و مسائل: {۱}یہ حدیث بخاری شریف میں ’’ شُرب‘‘ ’’مَظالِم‘‘ ’’اَدَب‘‘ ’’ذِکر ِبنی اِسرائیل‘‘ کے بابوں میں بھی مذکور ہے اور مسلم نے ’’باب الحیوان‘‘اور ابو داود نے ’’کتاب الجہاد‘‘ میں بھی نقل کیا ہے۔ (2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…صحیح البخاری،کتاب الوضوئ،باب اذا شرب الکلب فی اناء احدکم۔۔۔ الخ، 
           الحدیث:۱۷۳، ج۱،ص۸۳
2…عمدۃ القاری،کتاب الوضوئ،باب اذا شرب الکلب فی اناء احدکم۔۔۔الخ،تحت 
            الحدیث:۱۷۳،ج۲،ص۴۹۱