Brailvi Books

منتخب حدیثیں
124 - 243
اَنْ لَّاتُشْرِکُوْا بِاللّٰہِ شَیْءا وَّلَاتَسْرِقُوْا وَلَاتَزْنُوْا وَلَاتَقْتُلُوْا اَوْلَادَکُمْ وَلَاتَأْتُوْا بِبُھْتَانٍ تَفْتَرُوْنَہٗ بَیْنَ اَیْدِیْکُمْ وَاَرْجُلِکُمْ وَلَا تَعْصُوْا فیِْ مَعْرُوْفٍ فَمَنْ وَّفیٰ مِنْکُمْ فَاَجْرُہٗ عَلَی اللّٰہِ وَمَنْ اَصَابَ مِنْ ذٰلِکَ شَیْءا فَعُوْقِبَ فیِ الدُّنْیَا فَھُوَ کَفَّارَۃٌ لَّہٗ وَ مَنْ اَصَابَ مِنْ ذٰلِکَ شَیْءا ثُمَّ سَتَرَہٗ اللّٰہُ فَھُوَ اِلَی اللّٰہِ اِنْ شَاء عَفَا عَنْہُ وَاِنْشَاء عَاقَبَہٗ فَبَایَعْنَاہٗ عَلٰی ذٰلِکَ (1)(بخاری،ج۱،کتاب الایمان،ص۷)
	ترجمہ:حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ  (جو بدر کی لڑاءی میں  شریک ہوئے اور لیلۃُ الْعَقَبہ کے نقیبوں میں  سے ایک ہیں  ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم  نے اس حال میں  جبکہ آپ کے گرد صحابہ کی ایک جماعت تھی،یہ فرمایا کہ تم لوگ مجھ سے بیعت کرو (ان باتوں پر){۱}اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا ؤ گے {۲} چوری نہیں  کروگے{۳} زنا نہیں  کروگے{۴} اپنی اولاد کو قتل نہیں  کروگے {۵} اپنے ہاتھ پاؤں کے درمیان گھڑ کر کسی پر بہتان نہ باندھوگے {۶} کسی شرعی حکم میں  نافرمانی نہیں  کروگے۔ تو جو اس عَہْد و پَیمان کو پورا کرے گااس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے اور جو ان گناہوں  میں  سے کچھ کر بیٹھے اور اس کو دنیا میں  اس کی سزا مل جائے تو یہ اس کےلیےکفارہ ہے اور جس نے ان گناہوں  میں  سے کسی گناہ کو کرلیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کے گناہ کو چھپائے رکھا تو اس کا معاملہ اللہ کے حوالے ہے، وہ چاہے گا تو اس کو معاف فرمادے گا یا آخرت میں  اس کو سزا دے گا، تو ہم سب لوگوں نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم  سے اس بات پر بیعت کی۔
عُبادَہ بن صامِت:حدیث مذکور کے راوی حضرت عُبادَہ بن صامِت رضی اللہ تعالیٰ عنہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح البخاری،کتاب الایمان، ۱۱۔باب، الحدیث:۱۸، ج۱، ص۱۷