Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
86 - 676
 لایا گیا تاکہ نماز ادا کی جائے حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے پوچھا: اس پر کوئی قرض ہے؟ عرض کیا گیا: ہاں یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم! آپ نے پھر پوچھا: اس نے کچھ چھوڑا ہے؟ عرض کی گئی: تین دینار، تب آپ نے نماز پڑھائی۔ ایک اور جنازہ لایا گیا، آپ نے پوچھا: اس پر قرض ہے؟ عرض کیا: یارسول اللہ! نہیں ، آپ نے نماز پڑھائی، پھر تیسرا جنازہ لایا گیا آپ نے پوچھا: کیا اس پر قرض ہے؟ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ  عَنْہُم نے عرض کیا :جی ہاں یارسول اللہ! آپ نے فرمایا: اس نے کچھ مال بھی چھوڑا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا :یارسول اللہ  نہیں ! اس وقت آپ نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ  عَنْہُم سے ارشاد فرمایا: تم اس کی نماز پڑھ لو، لیکن آپ نے نہیں پڑھی۔(1)حضرتِ قتادہ رَضِیَ اللہُ  عَنْہ کہتے ہیں : ایک جوان نے نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمسے پوچھا: اگر میں راہِ خدا میں شاکر و صابر، ایمان اور امید ثواب لے کر آگے بڑھتا ہوا شہید ہوجاؤں تواللہ تَعَالٰی میرے گناہوں کو معاف کردے گا؟ آپ نے فرمایا :ہاں ! جب وہ جوان خدمت سے رخصت ہوگیا تو آپ نے اسے بلاکر فرمایا: اللہ تَعَالٰی قرض کے سوا شہید کے ہر گناہ کومعاف کردیتا ہے۔(2)
٭…٭…٭…٭…٭
مِل کر کھانے کی فضیلت
       ایک ہی دَسترخوان پر مِل کر کھانے والوں کو مُبارَ ک ہو کہ حضرتِ سیدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے رِوایت ہے کہ اللہ  عَزَّوَجَلَّکو یہ بات سب سے زیادہ پسند ہے کہ وہ بندہ مؤمن کو بیوی بچوں کے ساتھ دستر خوان پر بیٹھ کر کھاتا دیکھے، کیوں کہ جب سب دستر خوان پر جمع ہوتے ہیں توا اللہ  عَزَّوَجَلَّاُن کو رَحمت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورجُدا ہونے سے پہلے پہلے اُن سب کو بخش دیتا ہے۔(تنبیہ الغافلین ،ص۳۴۳)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری،کتاب الحوالات، باب ان احال دین المیت۔۔۔الخ، ۲/۷۲، الحدیث ۲۲۸۹(بالتقدیم والتاخیر)
2…شرح السنۃ، کتاب البیوع ، باب التشدید فی الدین، ۴/۳۵۰، الحدیث ۲۱۳۷ (راوی ابوقتادہ)