Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
84 - 676
ایک شاعر کہتا ہے:    ؎
تبا لمن رضی الخیانۃ مھیعا				وازور عن صون الامانۃ جانبہ
تتری علیہ من الز مان مصائبہ			رفض الدیانۃ والمروۃ فاغتدی
{1}… خدا اس کو ہلاک کرے جو خیانت کو اپنی پناہ گاہ بنائے اور امانت کی حفاظت سے پہلو تہی کرے۔
{2} …اس نے دیانت و مروت کو خیر باد کہہ دیا تو اس پر زمانہ کے پے در پے مصائب آنے لگے۔
	دوسرا شاعر کہتا ہے:   ؎
اخلق بمن رضی الخیانۃ شیمۃ		ان لایری الا صریع حوادث
ابدا بغادر ذمۃ اوناکث			مازالت الارزاء ینزل بؤ سھا
{1 }…جو خیانت کو اپنی عادت بنا لے وہ اس لائق ہے کہ حوادثِ زمانہ کا شکار ہوجائے۔
{2}…جو شخص بدعہدی یا عہد شکنی کرتا ہے، اس پر مسلسل مصائب نازل ہوتے رہتے ہیں ۔ 
	رسول اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا: ’’میری امت اس وقت تک بھلائی پر رہے گی، جب تک وہ امانت کو مالِ غنیمت اور صدقہ کو تاوان نہ سمجھے۔‘‘(1) 
	آپ کا فرمان ہے: ’’جس نے تجھے امین بنایا اس کو امانت لوٹادے اور جس نے تیرے ساتھ خیانت کی اس کے ساتھ خیانت نہ کر۔‘‘(2)
	بخاری و مسلم نے اس کو روایت کیا ہے:منافق کی تین نشانیاں ہیں ؛ جب وہ بات کرتا ہے جھوٹ بولتا ہے، وعدہ کرتا ہے تو خلف عہد کرتا ہے، امین بنایا جائے تو خیانت کرتا ہے۔ (3) یعنی جب کوئی اسے کسی بات کا راز دار بناتا ہے تو دوسرے لوگوں کو بتلادیتا ہے یا امانت لوٹانے سے انکار کردیتا ہے یا امانت کا تحفظ نہیں کرپاتا یا اسے اپنے استعمال میں لاتا ہے وغیرہ۔حفظِ امانت مقرب فرشتوں ، انبیاءِ کرام اور نیک بندوں کی صفت ہے، فرمان الٰہی ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…کنز العمال،کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال۔۔۔الخ، ۲/۳۰، الجزء الثالث، الحدیث ۵۵۰۱
2…ابوداود،کتاب الاجارۃ،  باب فی الرجل یاخذ حقہ۔۔۔الخ ، ۳/۴۰۴، الحدیث ۳۵۳۴
3… بخاری ،کتاب الایمان، باب علامۃ المنافق، ۱/۲۴، الحدیث ۳۳