باب:8
توبہ
گناہوں سے توبہ ہر مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہے، فرمانِ الٰہی ہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَی اللہِ تَوْبَۃً نَّصُوۡحًا ؕ (1) اے ایمان والو! اللہ سے پختہ توبہ (توبۃ النصوح ) کرو۔
ایک اور مقام پر ارشادِ الٰہی ہے:
وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ نَسُوا اللہَ (2) تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا۔
اس کی بھیجی ہوئی کتابوں کو پس پشت ڈال دیا، گویا انہوں نے اپنے حال پر رحم نہیں کیا اور اپنے آپ کو گناہوں سے نہیں بچایا اور آخرت کے لئے کوئی نیکی نہیں کی۔ فرمانِ نبوی ہے کہ جو شخص اللہ تَعَالٰی سے ملاقات پسند کرتا ہے اللہ تَعَالٰی اس سے ملاقات پسند فرماتا ہے اور جو اللہ تَعَالٰی سے ملنا ناپسند کرتا ہے اللہ تَعَالٰی اس سے ملنا نا پسند فرماتا ہے۔ (3)
فرمانِ الٰہی ہے:
اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ﴿۱۹﴾ (4) یہی لو گ نافرمان،وعدہ شکن، رحمت و بخشش اور راہِ ہدایت سے دور ہیں ۔
فاسق کی قسمیں :
فاسق کی دو قسمیں ہیں :{۱} فاسقِ کافر {۲} فاسقِ فاجر۔فاسق کافر وہ ہے جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان نہیں رکھتا ہدایت کو چھوڑ کر گمراہی کا طالب ہوتا ہے ۔جیسا کہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان: اے ایمان والو اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے۔(پ ۲۸،التحریم : ۸)
2…ترجمۂکنزالایمان:اور ان جیسے نہ ہو جو اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کو بھول بیٹھے۔ (پ۲۸،الحشر:۱۹)
3…بخاری، کتاب الرقاق، باب من احب لقاء اللہ۔۔۔الخ ، ۴/۲۴۹، الحدیث ۶۵۰۸
4…ترجمۂکنزالایمان: وہی فاسق ہیں۔ (پ۲۸، الحشر:۱۹)