Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
52 - 676
فرمایا بتلاؤ تو سہی، تب جبریل نے کہا: اس طبقے میں آپ کے وہ اُمتی ہیں جو گناہِ کبیرہ کے مرتکب ہوئے اور بغیر توبہ کئے مرگئے۔(1)
روایت:
	جب یہ آیت ’’ وَ اِنْ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُھَا ‘‘(2)نازل ہوئی حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم اپنی اُمت کے بارے میں اِنتہائی خوفزدہ ہوئے اور بہت زیادہ اَشکبار ہوئے۔(3) لہٰذا جو شخص بھی اللہ کی سخت گرفت کو اور اس کے قہر کو جانتا ہے اسے چاہئے کہ بہت ڈرتا رہے اور نفس کی لغزشوں پر روتا رہے قبل اس کے کہ ان مصائب کو جھیلے، اس دہشت ناک مقام کو دیکھے، اس کی پردہ دَری کی جائے، اسے منتقم حقیقی کے سامنے پیش کیا جائے اور اسے جہنم میں جانے کا حکم ہو۔
مرنے کے بعدافسوس
	کتنے ایسے بوڑھے ہیں جو جہنم میں فریادیں کرتے ہیں ۔ کتنے جوان ہیں جو جوانی کے ضِیاع کو یاد کر کے آہ و بکا کرتے ہیں ۔ کتنی ایسی عورتیں ہیں جو گذشتہ زندگی کی بداَعمالیوں کو یاد کر کے چلاتی ہیں درانحالیکہ(4) ان کے اجسام اور چہرے سیاہ ہوچ کے ہیں ، ان کی کمریں ٹوٹ چکی ہیں ، نہ ان کے بڑوں کی عزت کی جاتی ہے اور نہ ہی چھوٹوں پر رحم کیا جاتا ہے اور نہ ان کی عورتوں کی پردہ پوشی کی جاتی ہے۔
	اے اللہ! ہمیں آگ، آگ کے عذاب اور ہر اس کام سے بچا جو ہمیں آگ کی طرف لے جائے اور اپنی رحمت کے طفیل ہمیں نیکوں کے ساتھ جنت میں داخل فرما۔ اے عزیز! اے غَفَّار! اے اللہ! ہمارے عیبوں کو ڈھانپ لے، ہمیں خوف سے نجات دے، ہمیں لغزشوں سے بچا اور اپنے سامنے شرمندگی سے محفوظ رکھ!  یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّم۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المعجم الاوسط ،۲/۷۸ ، الحدیث ۲۵۸۳  و تاریخ مدینہ دمشق ، ۳۵/۲۱۷ ماخوذًا
2…ترجمۂکنزالایمان:اور تم میں کوئی ایسا نہیں جس کا گزر دوزخ پر نہ ہو۔ (پ۱۶، مریم :۷۱)
3…
4…در۔ آں۔ حالے۔ کہ، یعنی ان کی حالت یہ ہے کہ