Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
49 - 676
متوجہ ہی نہیں ہوتا۔ مومن اللہ کی راہ میں خرچ کرنے اور بخشش طلب کرنے میں مشغول رہتا ہے جبکہ منافق حرص و ہوس میں مصروف رہتا ہے، مومن اللہ تَعَالٰی کے سوا کسی سے امید نہیں لگاتا اور منافق اللہ تَعَالٰی کے سوا تمام(1)  مخلوق کی طرف رُجوع ہوتا ہے، مومن دین کو مال سے مُقَدَّم سمجھتا ہے اور منافق مال کو دین پر ترجیح دیتا ہے،مومن اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا اور منافق اللہ کے سوا ہر چیز سے ڈرتا ہے، مومن نیکی کرتا ہے اور اللہ کی بارگاہ میں روتا ہے، منافق گناہ کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے، مومن خلوت و تنہائی کو پسند کرتا ہے، منافق بھیڑ بھاڑ اور میل جول کو پسند کرتا ہے، مومن بوتا ہے اور فصل کی بربادی سے ڈرتا رہتا ہے اور منافق فصل اُجاڑ دینے کے بعد کاٹنے کی تمنا رکھتا ہے۔ مومن دین کی تدبیر کے ساتھ اچھائیوں کا حکم دیتا ہے، برائیوں سے روکتا ہے اور اِصلاح کرتا ہے، منافق اپنی ہیبت اور سطوت کیلئے فتنہ و فساد برپا کرتا ہے اور نیکیوں سے روکتا اور برائیوں کا حکم دیتا ہے۔(2)  اللہ تَعَالٰی کا ارشاد ہے:
	 منافق مرد اورعورتیں ایک دوسرے میں سے ہیں ، نیکی سے روکتے اور برائیوں کا حکم دیتے ہیں اور اپنے ہاتھوں کو بند کرتے ہیں ، انہوں نے اللہ کو بھلا دیا اور اللہ نے انہیں بھلا دیا، بلا شبہ منافق فاسق ہیں ، اللہ تَعَالٰی نے منافق مرد اور منافق عورتوں کے لیے اور کفار کے لیے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے یہ انہیں کافی ہے اور اللہ نے ان پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے ہمیشہ کا عذاب ہے۔(3)
	ایک اور جگہ ان کے بارے میں اس طرح ارشاد فرمایا ہے:
	بیشک اللہتعالیٰ تمام منافقوں اور کافروں کوجہنم میں جمع کرنے والا ہے۔(4) 
	یعنی اگر وہ اپنے کفر اور نفاق پر مرجائیں ۔ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… خدا کوچھوڑ کر اس کے غیر سے رجوع کرتا ہے (مومن اللہ والوں سے اس معنی کرکے رجوع ہوتا ہے جس طرح کھنبوں سے بجلی کی روشنی حاصل کرنا کہ روشنی  کا تعلق بجلی گھر سے ہی ہے، اس کے ہی فیض کو عام کرنے کے واسطے کھنبے نصب کئے گئے ہیں۔)
2…
3…ترجمۂکنزالایمان:منافق مرد اورمنافق عورتیں ایک تھیلی کے چٹے بٹے (ایک جیسے) ہیں برائی کا حکم دیں اور بھلائی سے منع کریںاور اپنی مٹھی بند رکھیں (خرچ نہ کریں) وہ اللہ کو چھوڑ بیٹھے تو اللہ نے انہیں چھوڑ دیا۔ بیشک منافق وہی پکے بے حکم (نافرمان) ہیں اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں اور کافروں کو جہنم کی آگ کا وعدہ دیا ہے جس میں ہمیشہ رہیں گے وہ انہیں بس (کافی) ہے اور اللہ کی ان پر لعنت ہے اور ان کے لئے قائم رہنے والا عذاب ہے۔  (پ۱۰،التوبہ:۶۷،۶۸ )
4…ترجمۂکنزالایمان: بیشک اللہ کافروں اور منافقوں سب کو جہنم میں اکٹھا کرے گا ۔ (پ۵،النساء:۱۴۰)