پھر آپ نے ایسے آدمی کا تذکرہ فرمایا جو طویل سفر کے بعد بکھرے بالوں اور غبار آلود چہرے کے ساتھ آتا ہے اور آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر اے اللہ! اے اللہ! کہتا ہے حالانکہ اس کا کھانا پینا، لباس اور غذا سب حرام ہوتا ہے، اس صورت میں اس کی دعا ربِّ جلیل کیسے قبول فرمائے گا۔(1)
طبرانی نے اسنادِ حسن سے یہ روایت کی ہے کہ رزقِ حلال تلاش کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے۔ (2)
طبرانی اور بیہقی کی روایت ہے کہ فرائض نماز کے بعد رزقِ حلال طلب کرنا بھی فرض ہے۔ (3)
ترمذی اور حاکم کی حدیث ہے کہ جس نے حلال کھایایا سنت کے مطابق عمل کیا اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہے، وہ جنت میں جائے گا۔ صحابہ کرام نے عرض کی: یارسول اللہ! یہ چیز تو آج آپ کی اُمت میں بہت ہے، آپ نے فرمایا میرے بعد کچھ وقت ایسا ہی ہوگا۔(4)
احمد وغیرہ نے اسنادِ حسن کے ساتھ روایت کی ہے: جب تیرے اندرچار چیزیں ہوں تو دنیا کی کوتاہیاں تجھے نقصان نہیں دیں گی، امانت کی نگہبانی، راست گوئی، حسنِ خلق اور رزقِ حلال۔(5)
طبرانی کی حدیث ہے: اس کے لئے خوشخبری ہے جس کا کسب عمدہ، باطن صحیح، ظاہر باعزت اور لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں ، اسے خوشخبری ہو جس نے علم کے ساتھ عمل کیا، زائد مال راہِ خدا میں خرچ کیا اور غیر ضروری باتیں کرنے سے اجتناب کیا۔(6)
طبرانی میں ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا اے سعد! حلال کا کھانا کھا، تیری دعائیں قبول ہونگی، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں محمد (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم)کی جان ہے جب آدمی اپنے پیٹ میں حرام کا لقمہ ڈالتا ہے تو اس کی وجہ سے اس کی چالیس دن کی عبادت قبول نہیں ہوتی، جو بندہ حرام سے اپنا گوشت بڑھاتا ہے (جہنم کی)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مسلم ،کتاب الزکاۃ، باب قبول الصدقۃ۔۔۔الخ ، ص ۵۰۶ ، الحدیث ۶۵۔ (۱۰۱۵)
2…المعجم الاوسط، ۶/۲۳۱، الحدیث ۸۶۱۰
3…المعجم الکبیر،۱۰/۷۴، الحدیث ۹۹۹۳
4…ترمذی ،کتاب صفۃ القیامۃ، باب۶۰ ، ۴/۲۳۳، الحدیث ۲۵۲۸
5…مسند احمد ، مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص، ۲/۵۹۱ ، الحدیث ۶۶۶۴
6…المعجم الکبیر،۵/۷۱، الحدیث ۴۶۱۶