Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
461 - 676
 ناروا سلوک کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ان کے ہاں ایک مرتبہ بھوکا روزہ دار یتیم آیا، انہوں نے گھر والوں کے تعاون سے بکری ذبح کر کے کھائی مگر یتیم کو کھانا نہ کھلایا پس اللہ تَعَالٰی نے انہیں خبر دی کہ میں اپنی مخلوق میں سے اسے سب سے زیادہ محبوب رکھتا ہوں جو یتیموں اورمسکینوں سے محبت رکھتا ہے اور انہیں حکم دیا کہ کھانا تیار کرو اور مسکینوں ، یتیموں کو بلا کرکھلاؤ چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔(1)
	صحیحین نے حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے روایت کی ہے کہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا کہ بیوہ، یتیم اور مسکین کی پرورش کرنے والا ایسا ہے جیسے راہِ خدا میں جہاد کرنے والا ہوتا ہے۔ راوی کہتا ہے: غالباً آپ نے یہ بھی فرمایا کہ وہ اس شخص کی طرح اَجر پاتا ہے جو راتوں کو عبادت کرتا ہے اور دن میں روزہ سے رہتا ہے۔(2)
	ابن ماجہ کی حدیث ہے کہ بیوہ اور مسکین کی نگہداشت کرنے والا مجاہد فی سبیل اللہ ہے اور اس شخص کی طرح ہے جو راتوں کو عبادت کرتا ہے اور دن کو روزہ رکھتا ہے۔(3)
	بزرگانِ سلف میں سے ایک سے منقول ہے کہ میں ابتدائی زندگی میں عادی شرابی اور بدکار تھا، میں نے ایک دن کسی یتیم کو دیکھا تو اس سے نہایت اچھا برتاؤ کیا جیسے باپ اپنے بیٹے سے کرتا ہے بلکہ اس سے بھی عمدہ سلوک کیا۔ جب میں سویا تو خواب میں دیکھا کہ جہنم کے فرشتے انتہائی بے دردی سے مجھے گھسیٹتے ہوئے جہنم کی طرف لیجارہے ہیں اور اچانک وہ یتیم درمیان میں آگیا اور کہنے لگا: اسے چھو ڑدو تاکہ میں رب سے اس کے بارے میں گفتگو کرلوں مگر انہوں نے انکار کردیا، تب ندا آئی: اسے چھوڑ دو! ہم نے اس یتیم پر رحم کرنے کی وجہ سے اسے بخش دیا ہے، پھر میں جاگ پڑا اور اسی دن سے میں یتیموں کے ساتھ انتہائی باوقار سلوک کرتا ہوں ۔ 
	سادات کے کھاتے پیتے گھرانوں میں سے ایک گھر میں سید زادیاں رہتی تھیں ، خدا کا کرناایسا ہوا کہ ان کا باپ فوت ہوگیا اوروہ کم سن جانیں یتیم اور فقروفاقہ کا شکار ہوگئیں یہاں تک کہ انہوں نے شرم کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑ دیا، وطن 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…الزواجر عن اقتراف الکبائر، الکبیرۃ الثامنۃ بعد مائتین، اکل مال الیتیم، خاتمۃ۔۔۔الخ ، ۱/۴۸۶ والمستدرک للحاکم، کتا ب التفسیر، تفسیر سورۃ یوسف،۳/۸۸، الحدیث ۳۳۸۱ و الترغیب والترھیب،کتاب البر والصلۃ، الترغیب فی کفالۃ۔۔۔الخ ، ۳/۲۸۲، الحدیث ۳۸۹۲ من کلاہما ماخوذًا
2…بخاری،کتاب الادب، باب الساعی علی المسکین، ۴/۱۰۲، الحدیث ۶۰۰۷
3…ابن ماجہ،کتاب التجارات، باب الحث علی المکاسب ، ۳/۷، الحدیث ۲۱۴۰