Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
449 - 676
 جائیں گی، پھر فرمایا: سب سے پہلے میری قبر شق ہوگی۔(1)
	دوسری روایت میں ہے: تب اللہ تَعَالٰی جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کو زندہ کریگا وہ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمکی قبرِ انور کی طرف آئیں گے، ان کے ساتھ براق اور جنتی لباس ہوں گے، پھر حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی قبرِ انور شق ہوگی اور آپ جبریلِ اَمین کو دیکھ کر فرمائیں گے کہ یہ کونسا دن ہے؟ جبرائیل عرض کریں گے: یہ روزِ قیامت ہے، یہ مصیبت کا دن ہے، یہ سختی کا دن ہے۔ آپ فرمائیں گے: اے جبریل! اللہ تَعَالٰی نے میری امت کے ساتھ کیسا سلوک کیا ہے؟ جبریل عرض کریں گے: آپ کو بشارت ہو کہ سب سے پہلے شخص آپ ہیں جن کی قبر شق ہوئی ہے۔(2)
	حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے مروی ہے: حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے فرمایا کہ اللہ تَعَالٰی فرمائے گا: اے جن و انس! میں نے تمہیں نصیحت کی تھی، لو تمہارے نامۂ اَعمال میں تمہارے اَعمال درج ہیں ، جو اپنا صحیفہ اچھا پائے وہ اللہ کی حمد کرے اور جو اسے بہتر نہ پائے وہ اپنے آپ کو ملامت کرے۔(3)
	حضرت یحییٰ بن معاذ رازی رَضِیَ اللہُ عَنْہ سے منقول ہے کہ انہوں نے اپنی مجلس میں یہ آیات سنیں :
یَوْمَ نَحْشُرُ الْمُتَّقِیۡنَ اِلَی الرَّحْمٰنِ وَفْدًا ﴿ۙ۸۵﴾ وَّ نَسُوۡقُ الْمُجْرِمِیۡنَ اِلٰی جَہَنَّمَ وِرْدًا ﴿ۘ۸۶﴾ (4)
اس دن ہم پرہیز گاروں کو رحمن کی طرف جمع کریں گے وفد کی صورت میں اور ہم مجرموں کو جہنم کی طرف پیاسا ہانکیں گے۔
یعنی پرہیزگار سوار ہوکر اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے اور مجرم پیدل اور پیاسے جہنم میں جائیں گے، تو آپ نے فرمایا: اے لوگو! نیکی اور بھلائی میں پیش پیش رہو۔ کل تم حشر کے دن قبروں سے اٹھائے جاؤ گے اور مختلف سمتوں سے فوج در فوج آؤ گے، اللہ کے سامنے اکیلے اکیلے کھڑے ہوگے اور تم سے ایک ایک حرف کا سوال کیا جائے گا، نیک لوگ اللہ کی بارگاہ میں سوار ہوکر گروہ در گروہ آئیں گے، بدکاروں کو پیدل اور پیاسا لایا جائے گا اور لوگ جماعت در جماعت جہنم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…موسوعۃ ابن ابی الدنیا، کتاب الاھوال، باب القیامۃ ، ۶/۱۵۶، الحدیث۵۴
2…تنبیہ الغافلین للسمرقندی ، باب اھوال القیامۃ وافزاعھا، ص۲۸، الحدیث۴۹
3…الفردوس الاخبار، ۵/۲۵۵، الحدیث۸۱۱۱ ملتقطا
4…ترجمۂ کنزالایمان:جس دن ہم پرہیز گاروں کو رحمن کی طرف لے جائیں گے مہمان بناکر اور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے۔   (پ۱۶، مریم: ۸۵،۸۶)