Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
445 - 676
وَقُوۡمُوۡا لِلہِ قٰنِتِیۡنَ﴿۲۳۸﴾ (1)		اور کھڑے ہو جاؤ اللہ کے لیے اطاعت کرنے والے۔
یعنی کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔
 ٭…نواں ’’سورۂ فاتحہ‘‘ کا پڑھنا ہے کیونکہ فرمانِ الٰہی ہے:
فَاقْرَءُوۡا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْاٰنِ ؕ (2)		پس پڑھو تم جو تمہیں قرآن سے میسر ہو۔
٭…دسواں ’’رُکوع‘‘ ہے، اِرشادِ الٰہی ہے:
وَارْکَعُوۡا مَعَ الرّٰکِعِیۡنَ﴿۴۳﴾	 (3)		اور رُکوع کرنے والوں کے ساتھ رُکوع کرو۔
٭…گیارہواں ’’سجدے‘‘ ہیں ، اِرشادِ الٰہی ہے:
	وَاسْجُدُوۡا (4)					        اور سجدہ کرو۔
٭…بارہواں ’’قعدہ‘‘ ہے، اِرشادِ نبوی ہے کہ جب کسی آدمی نے آخری سجدہ سے سراٹھایا اور تشہد پڑھنے کے بقدر بیٹھ گیا تو اس کی نماز مکمل ہوگئی۔(5)
	جب یہ بارہ چیزیں پائی جائیں تو ان کے تکملہ کے لئے ایک اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہے خلوصِ قلب تاکہ تیری نماز صحیح معنوں میں ادا ہو جائے اور فرمانِ الٰہی ہے:
فَاعْبُدِ اللہَ مُخْلِصًا لَّہُ الدِّیۡنَ ؕ﴿۲﴾ (6)		پس اللہ  کی عبادت کرو اس کے دین کو خالص کرتے ہوئے۔
	ہم نے سب سے پہلے علم کا تذکرہ کیا تھا، علم کی تین قسمیں ہیں : ایک یہ کہ وہ فرائض اور سنن کو علیٰحدہ علیٰحدہ سمجھتا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ترجمۂکنزالایمان: اور کھڑے ہو اللہ کے حضور ادب سے۔ (پ۲، البقرۃ:۲۳۸)
2…ترجمۂکنزالایمان:اب قرآن میں سے جتنا تم پر آسان ہو اتنا پڑھو۔ (پ۲۹، المزمل:۲۰)
3…ترجمۂکنزالایمان:اور رُکوع کرنے والوں کے ساتھ رُکوع کرو۔ (پ۱،البقرۃ:۴۳)
4… ترجمۂکنزالایمان: اور سجدہ کرو۔(پ۱۷،الحج:۷۷)
5…کنز العمال،کتاب الصلاۃ من قسم الأقوال، الخروج من الصلاۃ ، ۴/۷۶، الجز الثامن ، الحدیث۲۲۳۶۴، ۲۲۳۶۵ و الدار قطنی،کتاب الصلاۃ، باب من احدث قبل۔۔۔الخ،۱/۵۰۵، الحدیث ۱۴۰۹
6…ترجمۂکنزالایمان: تو اللہ کو پوجو نرے اس کے بندے ہوکر۔(پ۲۳، الزمر:۲)