Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
439 - 676
 کردیتا ہے اور جو شخص وُضو کرتے وقت اللہ کو یاد نہیں کرتا اس کا وہی حصہ پاک ہوتا ہے جس پر پانی لگتا ہے۔‘‘(1) 
	فرمانِ نبوی ہے کہ جو حالت وضو میں وضو کرتا ہے اس کے نامۂ اَعمال میں اللہ تَعَالٰی دس نیکیاں لکھ دیتا ہے۔(2) 
	فرمانِ نبوی ہے کہ وضو پر وضو نورٌ علیٰ نور ہے۔ (3) 
	ان تمام روایات میں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے نئے وُضو کی فضیلت کی طرف اشارہ فرماتے ہوئے اس کی ترغیب دی ہے۔
	فرمانِ نبوی ہے کہ جب بندئہ مسلم وُضو کرتے ہوئے کلی کرتا ہے تو اس کے منہ سے گناہ نکل جاتے ہیں اور جب وہ ناک صاف کرتا ہے تو اس کے ناک سے گناہ نکل جاتے ہیں ، جب وہ منہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں ، جب وہ بازو دھوتا ہے تو اس کے ناخنوں کے نیچے تک کے تمام گناہ نکل جاتے ہیں ، جب وہ سَر کا مسح کرتا ہے تو اس کے سر کے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ کانوں کے نیچے تک کے گناہ گر جاتے ہیں ، جب وہ پاؤں دھوتا ہے تو اس کے پاؤں کے ناخنوں کے نیچے تک کے تمام گناہ نکل جاتے ہیں ، پھر اس کا مسجد کی طرف چلنا اور نماز پڑھنا اس کی عبادت میں داخل ہوجاتا ہے۔(4) 
	 اور مروی ہے کہ باوُضو آدمی روزہ دار کی طرح ہے۔(5) 
	حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کا اِرشادِ گرامی ہے کہ جس شخص نے بہترین وُضو کیا پھر فراغت کے بعد آسمان کی طرف نظر اٹھا کر کہا:   
	اَشْھَدُاَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…کنزالعمال،کتاب الطہارۃ،الباب الثانی۔۔۔الخ ، الفصل الثانی فی آداب الوضو ء، ۵/۱۳۰، الجزء التاسع، الحدیث ۲۶۰۶۲
2… ابوداود،کتاب الطہارۃ، باب الرجل یجدد۔۔۔الخ ،۱/۵۶، الحدیث ۶۲
3…المقاصد الحسنۃ ، حرف الواو، ص ۴۵۸، الحدیث ۱۲۶۴
4… ابن ماجہ، کتاب الطہارۃ ، باب ثواب الطھور، ۱/۱۸۲، الحدیث ۲۸۲ماخوذًا
5… الزھد لا بن المبارک ، الجزء العاشر استعنت باللہ، ص۴۴۰، الحدیث ۱۲۴۳