صلہ رحمی کر اور رات کو جب لوگ سورہے ہوں ، نماز پڑھ، تو جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوگا۔ (1)
فرمانِ نبوی ہے کہ اللہ کی عبادت کرو، مسکینوں کو کھلاؤ اور سلام کرو، بسلامت جنت میں جاؤ گے۔ (2)
فرمانِ نبوی ہے کہ رحمت کے نزول کے اسباب میں سے مسلمان مسکین کو کھانا کھلانا ہے جس نے اپنے مسلمان بھائی کو کھانے اور پینے سے سیراب کیا، اللہ تَعَالٰی اس کے اور دوزخ کے درمیان ستر خندقوں کا فاصلہ کردیتا ہے جن میں سے ہر ایک خندق پانچ سو سال کے سفر کی مسافت پر ہے۔ (3)
فرمانِ نبوی ہے: اللہ تَعَالٰی قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا کہ اے انسان! میں بیمار ہوا تھا مگر تو نے عیادت نہیں کی تھی۔ انسان کہے گا: میں تیری کیسے عیادت کرتا؟ تُو تو رب العالمین ہے۔ رب فرمائیگا :تجھے معلوم نہیں میرا فلاں بندہ بیمار ہے مگر تو اس کی عیادت کو نہ آیا، کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھے اس کے قریب پاتا۔ اے انسان! میں نے تجھ سے کھانا کھلانے کے لئے کہا تھا مگر تو نے مجھے کھانا نہیں دیا تھا۔ انسان کہے گا: اے اللہ! میں تجھے کیسے کھانا کھلاتا؟ تُو تو رب العالمین ہے۔ رب فرمائے گا: تجھے علم نہیں تھا کہ اگر تو اسے کھانا کھلاتا تو اسے میرے یہاں حاصل کرتا، اے انسان! میں نے تجھ سے پانی طلب کیا تھا مگر تو نے مجھے سیراب نہیں کیا تھا۔ انسان کہے گا کہ میں تجھے کیسے سیراب کرتا؟ تُو تو رب العالمین ہے۔ رب تعالیٰ فرمائے گا: میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا تھا مگر تو نے اسے پانی نہیں پلایا تھا، کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ اگر اسے پانی پلاتا تو میرے یہاں اس کااجر پاتا۔ (4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…بخاری،کتاب الایمان، باب اطعام الطعام من الاسلام، ۱/۱۶، الحدیث۱۲و صحیح ابن حبان ،کتاب الصلاۃ، باب النوافل، فصل فی قیام اللیل، ۳/۱۱۵، الجزء الرابع ، الحدیث۲۵۵۰
2…ترمذی،کتاب الاطعمۃ، باب ماجاء فی فضل اطعام الطعام، ۳/۳۳۸، الحدیث۱۸۶۲
3…شعب الایمان، باب الثانی والعشرین۔۔۔الخ ، فصل فی اطعام۔۔۔الخ ، ۳/۲۱۷، الحدیث ۳۳۶۴ و ص ۲۱۸، الحدیث ۳۳۶۸
4…مسلم،کتاب البر۔۔۔الخ ، باب فضل عیادۃ المریض، ص ۱۳۸۹، الحدیث ۴۳۔ (۲۵۶۹)