Brailvi Books

مُکاشَفَۃُ الْقُلُوب
433 - 676
	دوسری روایت میں ہے کہ جس مسلمان نے کسی برہنہ مسلمان کو کپڑا پہنایا، اللہ تَعَالٰی اسے جنت کا لباس پہنائے گا، جس مسلمان نے کسی بھو کے مسلمان کو کھانا کھلایا اللہ تَعَالٰی اسے جنت کے پھل کھلائے گا اور جس مسلمان نے کسی پیاسے مسلمان کو سیراب کیا اللہ تَعَالٰی اسے جنت میں مہر شدہ شرابِ طہور پلائے گا۔ مسکین کو صدقہ، خیرات ہے اور رشتہ دار پر صدقہ کرنے میں دوہرا ثواب ہے، صدقہ کا اور صلہ رحمی کا ثواب۔ (1)
	پوچھا گیا :کونسا صدقہ افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ہر اس رشتہ دار کو دینا جو تیرے لئے اپنے دل میں بغض و عداوت رکھتا ہے۔ (2)
	آپ نے فرمایا: جس نے کسی شخص کو دودھ پینے کے لئے بکری وغیرہ دی تاکہ وہ اس کا دودھ پی کر اسے واپس کردے، یا قرض دیا یا سفر کا ساتھی دیا، اسے غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے، (3)
	مزید فرمایا کہ ہر قرض صدقہ ہے۔  (4)
	ایک روایت میں ہے کہ فرمایا: میں نے معراج کی رات جنت کے دروازہ پر لکھا دیکھا کہ صدقہ کا دس گنا اور قرض کا اٹھارہ گنا ثواب ہے۔ (5)
	فرمایا: جو کسی تنگدست کی مشکل آسان کردیتا ہے، اللہ تَعَالٰی دنیا اور آخرت میں اس پر آسانی کردیتا ہے۔ (6)
	پوچھا گیا: یارسول اللہ! کونسا اسلام بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: کھانا کھلانا اور ہر واقف اور اجنبی پر تمہارا سلام کہنا! سائل نے عرض کی کہ مجھے ہر چیز کی حقیقت بتلائیے! آپ نے فرمایا کہ اللہ تَعَالٰی نے ہر چیز کو پانی سے پیدا کیا ہے، پھر میں نے کہا: مجھے ایسے عمل کے متعلق بتایئے جس کے سبب میں جنت میں جاؤں ؟ آپ نے فرمایا: کھانا کھلا، سلام کیا کر،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…ابوداود،کتاب الزکاۃ، باب فی فضل سقی الماء ، ۲/۱۸۰، الحدیث۱۶۸۲و ترمذی،کتاب الزکاۃ، باب ماجاء فی الصدقۃ علی ذی القرابۃ،۲/۱۴۲، الحدیث ۶۵۸
2…المعجم الکبیر، ۳/۲۰۲، الحدیث۳۱۲۶
3…ترمذی،کتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی المنحۃ، ۳/۳۸۵، الحدیث۱۹۶۴
4…شعب الایمان، باب الثانی والعشرین۔۔۔الخ ، فصل فی القرض، ۳/۲۸۴، الحدیث۳۵۶۳
5…شعب الایمان، باب الثانی والعشرین۔۔۔الخ ، فصل فی القرض، ۳/۲۸۵، الحدیث۳۵۶۶
6…مسلم،کتاب الذکر۔۔۔الخ ، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ۔۔۔الخ ، ص۱۴۴۷، الحدیث ۳۸۔ (۲۶۹۹)