نیکی کے راستے یہ ہیں ، بری جگہوں سے بچو، پوشیدہ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کردیتا ہے اور صلہ رحمی زندگی بڑھاتی ہے۔ (1)
طبرانی کی روایت میں ہے کہ نیک کام، بری جگہوں سے بچنا اور خفیہ صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کردیتا ہے اور صلہ رحمی زندگی بڑھاتی ہے اور ہر اچھا کام صدقہ ہے، دنیا میں اچھے کام کرنے والے آخرت میں اچھے کام کرنیوالوں کے ساتھ ہوں گے اور جنت میں سب سے پہلے بھلائی کرنیوالے داخل ہوں گے۔ (2)
طبرانی اور احمد کی دوسری روایت میں ہے: رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے پوچھا گیا کہ صدقہ کیا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: دونا دوگنا اور اللہ کے ہاں اس سے بھی زیادہ ہے، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی:
مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یُقْرِضُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَہٗ لَہٗۤ اَضْعَافًا کَثِیۡرَۃًؕ (3)
کون شخص ہے جو اللہ کو اچھا قرض دے پس وہ دوگنا کردے اس کو اس کے واسطے بہت دوگنا۔
نیز پوچھا گیا: یارسول اللہ! کونسا صدقہ افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: فقیر کو پوشیدہ دینا اور کم مال والے کا کوشش سے خرچ کرنا، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی:
اِنۡ تُبْدُوا الصَّدَقٰتِ فَنِعِمَّا ہِیَۚ وَ اِنۡ تُخْفُوۡہَا وَتُؤْتُوۡہَا الْفُقَرَآءَ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْؕ (4)
اگر تم صدقات کو ظاہر کرو تو اچھا ہے اور اگر تم انہیں چھپاؤ اور فقیر کو دو تو تمہارے لیے بہت اچھا ہے۔
جس نے کسی مسلمان کو کپڑا پہنایا تو جب تک اس کے جسم پر اس کپڑے کا ایک دھاگہ بھی موجود رہے گا اللہ تَعَالٰی صدقہ دینے والے انسان کے عیوب کو ڈھانپتا رہے گا۔ (5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المعجم الکبیر، ۸/۲۶۱، الحدیث۸۰۱۴
2…المعجم الاوسط ، ۴/۳۱۱ ، الحدیث۶۰۸۶
3…ترجمۂکنزالایمان:ہے کوئی جو اللہ کو قرضِ حسن دے تو اللہ اسکے لئے بہت گنا بڑھا دے۔(پ۲، البقرۃ:۲۴۵)…المعجم الکبیر، ۸/۲۲۶، الحدیث۷۸۹۱
4…ترجمۂکنزالایمان:اگر خیرات علانیہ دو تو وہ کیا ہی اچھی بات ہے اور اگر چھپا کر فقیروں کو دو یہ تمہارے لئے سب سے بہتر ہے۔ (پ۳، البقرۃ:۲۷۱)…المعجم الکبیر ، ۸/۲۲۶، الحدیث۷۸۹۱
5…المستدرک للحاکم ،کتاب اللباس، باب من کسا مسلما۔۔۔الخ ،۵/۲۷۵، الحدیث۷۴۹۹