فرمایا: صدقہ اللہ تَعَالٰی کے غضب کو ٹھنڈا کردیتا ہے اور موت کی زحمتوں کو دور کردیتا ہے۔ (1)
ایک روایت میں ہے کہ اللہ تَعَالٰی صدقہ کے بدلے ناگوار موت کے ستر دروازے بند کردیتا ہے۔(2)
حدیث شریف میں ہے کہ لوگوں کے فیصلے ہونے تک لوگ اپنے صدقات کے سایہ میں رہیں گے۔(3)
دوسری روایت میں ہے کہ کوئی آدمی صدقہ کی چیز نہیں نکالتا مگر اسے ستّر شیطانوں کے جبڑوں سے جدا کرتا ہے۔(4)
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے دریافت کیا گیا کہ کونسا صدقہ افضل ہے؟ تو آپ نے فرمایا: کم حیثیت شخص کا کوشش سے خرچ کرنا اور اپنے اہل و عیال سے اس کی ابتداء کرنا۔(5)
حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نے فرمایا: ایک درہم ایک لاکھ درہم سے سبقت لے گیا، ایک شخص نے عرض کیا :وہ کیسے؟ آپ نے فرمایا: ایک شخص کا بہت مال و دولت تھا اور اس نے اپنے پہلو سے ایک لاکھ درہم نکال کر صدقہ کردیا اور دوسرے شخص کے پاس صرف دو درہم تھے، اس نے ان میں سے ایک راہِ خدا میں دے دیا۔(6)
فرمانِ نبوی ہے کہ سائل کو خالی ہاتھ نہ لوٹاؤ اگرچہ اسے گائے بکری کا چِرا ہوا سُم ہی کیوں نہ دے دو۔ (7)
حدیث شریف میں ہے کہ سات شخص ایسے ہیں جو رحمتِ الٰہی کے سایہ میں ہوں گے جس دن رحمتِ الٰہی کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، ان میں سے ایک وہ ہے جس نے انتہائی رازداری سے راہِ خدا میں خرچ کیا یہاں تک کہ اس کے بائیں ہاتھ کو پتہ نہ چلاکہ دائیں ہاتھ نے کیا خرچ کیا ہے۔(8)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترمذی،کتاب الزکاۃ، باب ماجاء فی فضل الصدقۃ، ۲/ ۱۴۶، الحدیث۶۶۴
2…الأموال لابن زنجویہ ، ۲/۷۶۲، الحدیث۱۳۱۰وکنز العمال،کتاب الزکاۃ من قسم الأفعال، باب فی السخاء و الصدقۃ ، ۳/۲۴۴، الجزء السادس، الحدیث۱۶۹۷۵وکشف الخفاء، ۲/۲۱، الحدیث۱۵۹۱
3…صحیح ابن حبان،کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ التطوع ،۴/ ۱۳۲، الجزء الخامس، الحدیث۳۲۹۹
4…مسند احمد، حدیث بریدۃ الاسلمی، ۹/۱۲، الحدیث ۲۳۰۲۳
5…صحیح ابن خزیمۃ ،کتاب الزکاۃ، جماع ابواب صدقۃ التطوع ، باب ذکر الدلیل۔۔۔الخ ،۴/۹۹،الحدیث۲۴۴۴
6…صحیح ابن حبان،کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ التطوع ،۴/۱۴۴، الجزء الخامس، الحدیث۳۳۳۶
7… صحیح ابن خزیمۃ،کتاب الزکاۃ، جماع ابواب صدقۃ التطوع، باب الامربا عطاء۔۔۔الخ،۴/۱۱۱، الحدیث ۲۴۷۲
8…بخاری،کتاب الزکاۃ، باب الصدقۃ بالیمین، ۱/۴۸۰، الحدیث ۱۴۲۳