لباس میں دیکھ رہا ہوں ! میرے والد نے فرمایا: اے فرزند! مجھے میرا نفس جہنم میں لے گیا، اس کے دھوکہ میں کبھی نہ آنا!
انی ابتلیت باربع ما سلطوا الا لشدۃ شقوتی وعنائی
ابلیس والدنیا ونفسی والھوی کیف الخلاص وکلھم اعدائی
واری الھوی تدعو الیہ خواطری فی ظلمۃ الشھوات والاراء
{1}… میں ان چار دُشمنوں میں گھرا ہوا ہوں جو میری بدبختی اور کثرتِ گناہ کی وجہ سے مجھ پر غالب آگئے ہیں ۔
{2}… شیطان، نفس، دنیا اور خواہشات، ان سے کیسے رہائی مل سکتی ہے حالانکہ یہ چاروں میرے جانی دشمن ہیں ۔
{3}… میں دیکھتا ہوں کہ خود بینی اور شہوات کی ظلمت میں میرے دل کو خواہشات اپنی طرف بلاتی رہتی ہیں ۔
حضرت حاتم اَصم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا قول ہے کہ نفس میرا اَصطبل ہے، علم میرا ہتھیار ہے، ناامیدی میرا گناہ ہے، شیطان میرا دشمن ہے اور میں نفس کے ساتھ فریب کرنے والا ہوں (اس کو فریب میں مبتلا کرتا ہوں )۔
عارِفانہ نکتہ:
ایک عارِف باللہ کا قول ہے کہ جہاد کی تین قسمیں ہیں :
{1}… کفار کے ساتھ جہاد اور یہ جہادِ ظاہری ہے، فرمانِ الٰہی ہے:
یُجَاہِدُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّہِ (1)
{2}…جھوٹے لوگوں کے ساتھ علم اور دلائل سے جہاد، فرمانِ الٰہی ہے :
وَجَادِلْہُمۡ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحْسَنُ ؕ (2)
{3}…برائیوں کی طرف لے جانے والے سرکش نفس سے جہاد، فرمانِ الٰہی ہے:
وَالَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا ؕ (3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمۂکنزالایمان:اللہ کی راہ میں لڑیں گے۔ (پ۶،المائدۃ:۵۴)
2…ترجمۂکنزالایمان:اور ان سے اس طریقہ پر بحث کرو جو سب سے بہتر ہو۔ (پ۱۴،النحل:۱۲۵)
3…ترجمۂکنزالایمان:اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے ۔(پ۲۱،العنکبوت:۶۹)